• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 2:41 صبح
  • پاکستان

متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا ہے جبکہ شہریوں سے خون کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں، ڈی ایچ او

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر لوئر کی تحصیل ادینزئی کے پہاڑی علاقے میں پُراسرار بخار پھیلنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع دیرلوئر کی تحصیل ادینزئی میں خانپور کے پہاڑی علاقے میں پراسرار بخار پھیل گیا، اس بیماری سے سب سے زیادہ شادام نامی گاؤں میں 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیاز محمد آفریدی کے مطابق جاں بحق افراد میں دو خاتون اور پانچ بچے شامل ہیں جبکہ درجنوں بچے چکدرہ اور سوات کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محمکہ صحت نے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا ہے جبکہ شہریوں سے خون کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔

ڈاکٹر نیاز آفریدی کے مطابق ابتدائی معلومات سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ تمام اموات کسی ایک بیماری یا وبا کا نتیجہ ہیں تاہم انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ تیز بخار کی بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی ہے۔

ڈی ایچ او نے کہا کہ متاثرہ مریضوں کے خون کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برمیکے میں متوفی 2 بچے قبل ازوقت ولادت انتقال کرگئے جبکہ متوفیہ خاتون ٹی بی کی مریضہ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بوچکے کے 2 نوجوان گردن توڑ بخار کے باعث پشاور میں زیر علاج ہیں۔ ڈی ایچ او کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کا دورہ کر چکی ہیں، نمونے لیبارٹری ارسال کئے گئے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے