پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا
لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں گھر کے دروازے پر خاتون کے سامنے فحش حرکت کرنے اور دھماکے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم مقصود کو گرفتار کر لیا، ملزم پر گھر کے دروازے پر فحش حرکات اور خاتون کو دھمکانے کا الزام ہے۔
ملزم کے خلاف آئے روز دروازے کے سامنے فحش حرکات کرنے اور خاتون کو دھمکیاں دینے کی شکایت بھی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
گوجرانوالہ میں 4 پولیس مقابلے، 9 سالہ کمسن بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم ہلاک، 3 زخمی گرفتار
پنڈی بھٹیاں میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
جعلی پیر کی دم کے بہانے 22 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزم کو مزید کارروائی کےلیے انویستی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت، تحفظ اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
