• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 1:13 شام
  • پاکستان

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی غیر ملکی خاتون کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کرایا گیا بیان سامنےگیا۔

غیر ملکی خاتون نے دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرایا، خاتون کے بیان کی موبائل ریکارڈنگ کرکے اسے یو ایس بی میں ٹرانفسر کیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرا نام ڈیانا ہے، عمر 22 سال اور تعلق آذربئجان سے ہے، 13 تاریخ کو استنبول سے اسلام آباد آئی تھی، اسلام آباد سے فیصل آباد گئی جہاں 5 دن رہی، فیصل آباد سے لاہور آئی اور آگے اسکردو جانے کا پلان تھا، اکیلی ہونے کے باعث آگےسفر پر نہیں جاسکی۔

غیر ملکی خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ نمرہ اور مسکان کو میسج کیا کہ ہم ملتے ہیں، اس دن رات 11 بجے اکیلے کیفے گئی جہاں مسکان سے ملاقات ہوئی، مسکان نےکہا آگے دوست نمرہ انتظار کر رہی ہے وہاں جانا ہے، مسکان کے ہمراہ نمرہ کے پاس چلی گئی، رات 2 بجے کھانا کھایا، کچھ دیر بعد ایک گاڑی میں دو لڑکے آئے، نمرہ نے انہیں بھی کھانے کی دعوت دی، ایک کا نام محسن اور دوسرے کا نام احمد تھا، وہاں سے ہم ایک اپارٹمنٹ میں گئے اور وہاں کھانا کھایا، اس وقت وہاں دو لڑکے اور آگئے، ایک کا نام علی عزیز اور دوسرے کا نام معلوم نہیں ہے۔

• لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے زیادتی کیس کے 2 مرکزی ملزمان گرفتار

• لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار غیرملکی لڑکی کب کب پاکستان آئی؟ ٹریول ہسٹری سامنے آگئی

• لاہور میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون نے بتایا کہ نمرہ نے محسن سے 20،30 ہزار روپے لے کر مجھے دیے جسے میں نے لینے سے انکار کیا، اس کے بعد محسن مجھے الگ کمرےمیں لےگیا جہاں 3 لڑکے اور موجود تھے، میں نے نمرہ اور مسکان کا پوچھا تو انہوں نےکہا کہ وہ چلی گئی ہیں، میں نے کہا مجھے بھی جانے کی اجازت دو، انہوں نے کہا آپ نہیں جاسکتی، آپ کی دوست پیسے لے گئی ہیں، میں نے 30 ہزار روپے دینےکا کہا تو انہوں نے کہا وہ زیادہ پیسے لے گئی ہیں۔

ڈیانا نے بتایا کہ علی عزیز نے کہا کہ تم ہمیں نہیں جانتی ہم کیا کر سکتے ہیں، علی عزیز نے بلیک میل کرنے کی بھی کوشش کی، علی عزیز نےکہا پولیس کو ون فائیو پر کال کرتا ہوں، میں نے کہا کال کرلو، میں ادھر ہی ہوں، پانچ منٹ تک پولیس نہ آئی تو میں نے کہا مجھے جانے دو، انہوں نےکہا ہم نے شراب منگوائی ہے، ہمارے ساتھ پی لو، میں نےکہا آگر شراب پی لوں تو جانے دوگے؟ انہوں نےکہا، ہاں پھر جانے دیں گے، شراب پینے کے بعد میں نے جانے کا کہا تو انہوں نے کہا ادھر ہی سو جاؤ، نشہ اترےگا تو چلی جانا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں غیر ملکی خاتون نے کہا کہ اس کے بعد محسن، احمد اور علی عزیز تینوں نے میرے ساتھ زیادتی کی، بعد میں مجھے گاڑی میں ساتھ بٹھایا اور کہیں نکل پڑے، میرے پاس 2 لاکھ پاکستانی کرنسی اور آئی فون تھا، انہوں نے کہا چیزیں اسی صورت میں واپس ہونگی کہ تم پولیس کو شکایت نہیں کرو گی، پھر انہوں نے گاڑی کا دروازہ کھولا اور مجھے دھکا دے کر اتارا گیا، اس وقت میرے پاس کچھ بھی نہیں تھا، لوگوں کی مدد سے پولیس کو کال کی۔

دوسری جانب غیرملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں سہولت کاری کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ غیر ملکی لڑکی کے دونوں موبائل ابھی تک نہیں ملے ہیں، 2 ملزمان گرفتار ہیں اور تیسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مری: اسکول وین میں آگ لگنےکے واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ

صوبے میں گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: سہیل آفریدی

یکساں گیس ٹیرف کیلئے آئی ایم ایف سے منظوری لینے کا فیصلہ

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

حنا جاوید قتل کیس کیلئے پنجاب حکومت نے ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دیدی

مری: اسکول کے بچوں کی وین کو حادثہ، گاڑی میں آگ لگنے سے 10 بچے جھلس کر زخمی

پختونخوا میں خراب سکیورٹی صورتحال، آفریدی حکومت شدید مشکلات کا شکار

گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی: اختیار ولی

امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگا

ایس سی او رکن ممالک کےنیشنل کوآرڈینیٹرز کے اجلاس میں شرکت کیلئے2 سال بعدکسی بھارتی وفدکی پاکستان آمد

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے ہماری شرائط واضح ہیں: عباس عراقچی

ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے ہماری شرائط واضح ہیں: عباس عراقچی

• 9 منٹ پہلے لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا

• 17 منٹ پہلے ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ

• 26 منٹ پہلے مری: اسکول وین میں آگ لگنےکے واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

• 1 گھنٹے پہلے اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

• 1 گھنٹے پہلے دبئی اہم شاہراہوں پر بھیک مانگنے والا 22 رکنی منظم گروہ گرفتار

دبئی اہم شاہراہوں پر بھیک مانگنے والا 22 رکنی منظم گروہ گرفتار

• 1 گھنٹے پہلے امریکا 40 ہزار بم بطور تحفہ اسرائیل کو دے رہا ہے: ٹکرکارلسن

امریکا 40 ہزار بم بطور تحفہ اسرائیل کو دے رہا ہے: ٹکرکارلسن

• 2 گھنٹے پہلے فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے