حکومت کی تبدیلی سے پٹرولیم مصنوعات سستی نہیں ہوں گی، وفاقی وزیر صحت
وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے کہا کہ ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا. میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفٰی کمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، ماضی میں بھی کوئی اہداف حاصل نہیں ہوئے.
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے کبھی کوئی فیصلہ بھی نہیں ہوا، مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں، مل بیٹھ کر بات چیت ہے.
پٹرولیم کی قیمتیں کی حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی سے پٹرولیم مصنوعات سستی نہیں ہوں گی.
انہیں نے مزید کہا کہ پاک بھارت مئی کی جنگ ختم نہیں ہوئی، جنگ آج زیادہ خطرناک طریقے سے جاری ہے، روزانہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں. بھارت جنگ ہارنے کے بعد اب پراکسی جنگ لڑ رہا ہے.
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
