• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 8:45 شام
  • پاکستان

قبض نظام ہاضمہ کے چند عام ترین مسائل میں سے ایک ہے جس سے ہر عمر کے افراد متاثر ہوتے ہیں۔

پیٹ پھولنے، تناؤ اور آنتوں کے افعال متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ قبض سے روزمرہ کی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

جب قبض دائمی شکل اختیار کرلیتا ہے تو اس سے دیگر طبی پیچیدگیاں جیسے خون کی شریانوں پر دباؤ اور آنتوں کے مسائل کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

اگرچہ یہ بہت عام عارضہ ہے مگر اکثر اسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے یا علاج نہیں کرایا جاتا جس کے نتیجے میں اس سے نجات پانا مشکل ہو جاتا ہے۔

اگر آپ چہل قدمی سے جسمانی وزن میں مستحکم کمی لانا چاہتے ہیں تو روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟

اسی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ نظام ہاضمہ کی صحت کو بہتر رکھا جائے تاکہ قبض جیسے مسئلے سے تحفظ مل سکے۔

اچھی بات یہ ہے کہ اس سے فوری نجات یا اس سے محفوظ رہنا بہت آسان ہے اور وہ ہے چہل قدمی۔

یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

Fujita ہیلتھ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی سرگرمیوں سے بالغ افراد کے نظام ہاضمہ کو فائدہ ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں جوان افراد (50 سال سے کم عمر) میں آنتوں کے کینسر کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ جسمانی سرگرمیوں سے قبض جیسے مسئلے سے بچنے میں کس حد تک مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں 21 صحت مند بالغ افراد کو شامل کیا گیا۔

تحقیق کے آغاز میں مشینوں کے ذریعے ان افراد کی آنتوں کے افعال کی جانچ پڑتال کی گئی اور پھر انہیں 20 منٹ تک ٹریڈ مل پر چہل قدمی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

چہل قدمی کے بعد ان کی آنتوں کے افعال کا ایک بار پھر جائزہ لیا گیا اور دریافت ہوا کہ ان میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

صبح کے ناشتے کا وقت اوسط عمر میں اضافے یا کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

اس کے بعد کئی بار انہیں چہل قدمی کی ہدایت کی گئی اور ہر بار نظام ہاضمہ کے افعال میں بہتری کو ریکارڈ کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق ہر بار چہل قدمی ختم کرنے کے فوری بعد آنتوں کے افعال بہتر ہوئے جس سے عندیہ ملا کہ چہل قدمی کو عادت بنانے سے قبض سے نجات میں مدد مل سکے گی۔

محققین نے بتایا کہ چہل قدمی آنتوں کے افعال کو فوری طور پر متحرک کرنے کے لیے بہترین ہے۔

نمک کی زیادہ مقدار کے استعمال سے نہ صرف ہائی بلڈ پریشر بلکہ یادداشت کے مسائل کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ جسم کو حرکت دینے سے اعصابی نظام متحرک ہوتا ہے جس سے جسمانی افعال بشمول ہاضمے کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئے۔

طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام

کراچی: عالمی یومِ قلب کے موقع پر سیمینار میں دورانِ سی پی آر تاریخ ساز پرائمری پی سی آئی پر تفصیلی بریفنگ

جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟

وہ بہترین غذا جو جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے

اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟

ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے

ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟

میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تحقیق

اس پھل کو کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

وہ آسان ورزش جسے ہفتے میں ایک بار کرنے سے بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے

خواتین کے مقابلے میں مردوں میں کینسر کیسز کی تعداد زیادہ کیوں ہوتی ہے؟

تازہ ترین

• 3 منٹ پہلے پنجاب حکومت کے پروجیکٹ 'اپنی چھت، اپناگھر' نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

پنجاب حکومت کے پروجیکٹ 'اپنی چھت، اپناگھر' نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

• 11 منٹ پہلے قبض جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے دریافت کرلیا

• 52 منٹ پہلے دنیا کو اے آئی کے فوائد تک رسائی کیلئے کچھ منفی اثرات کو قبول کرلینا چاہیے، سام آلٹمین

دنیا کو اے آئی کے فوائد تک رسائی کیلئے کچھ منفی اثرات کو قبول کرلینا چاہیے، سام آلٹمین

• 1 گھنٹے پہلے راولپنڈی: اہلیہ پر تشددکے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا شوہرگرفتار

راولپنڈی: اہلیہ پر تشددکے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا شوہرگرفتار

• 2 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں کرک سے کوہاٹ کی جانب رواں دواں

پی ٹی آئی لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں کرک سے کوہاٹ کی جانب رواں دواں

• 2 گھنٹے پہلے جلد صارفین پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو بالکل بھی استعمال نہیں کرسکیں گے

جلد صارفین پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو بالکل بھی استعمال نہیں کرسکیں گے

• 3 گھنٹے پہلے حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مذاکرات کے حتمی ڈرافٹ پر اتفاق نہ ہوسکا: بیرسٹر گوہر

حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مذاکرات کے حتمی ڈرافٹ پر اتفاق نہ ہوسکا: بیرسٹر گوہر

• 3 گھنٹے پہلے کراچی: جعلی کمپنیوں کے ذریعے 3 ارب 26کروڑ کے انٹرنیٹ راؤٹرز درآمد کیے جانے کا انکشاف

کراچی: جعلی کمپنیوں کے ذریعے 3 ارب 26کروڑ کے انٹرنیٹ راؤٹرز درآمد کیے جانے کا انکشاف

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے