• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 2:19 شام
  • پاکستان

پاکستان کو پہلے میچ میں تھائی لینڈ کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

پاکستان نے فلپائن کے خلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے فیفا آسیان کپ 2026 کے اپنے دوسرا میچ 2-2 گول سے برابر کردیا۔

سی جالک ہاروپت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں فلپائن نے پہلے ہاف میں 0-2 کی برتری حاصل کی۔

فلپائن کی جانب سے سینڈرو رئیس نے 24ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو آگے کردیا جبکہ چند ہی منٹ بعد پاکستان کے محمد فضل کی جانب سے باکس کے اندر فاؤل کے نتیجے میں حریف ٹیم کو پنالٹی ملی۔

بیورن کرسٹنسن نے 32ویں منٹ میں پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے فلپائن کی برتری 0-2 کردی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی پاکستان نے بھرپور واپسی کی اور 47ویں منٹ میں کپتان عبداللہ اقبال کی معاونت پر محمد علی اکبر خان نے گول کرکے پاکستان کا خسارہ کم کردیا۔

یہ فیفا کے زیر اہتمام کسی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا گول تھا۔

62ویں منٹ میں عبدالشہزاد نے دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔ آخری لمحات میں دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کی کوشش کی تاہم کوئی کامیاب نہ ہوسکا۔

Philippines 🆚 Pakistan@Aspetar | #FIFAASEANCup pic.twitter.com/lrEc5NGkTV — FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) September 29, 2026

Philippines 🆚 Pakistan@Aspetar | #FIFAASEANCup pic.twitter.com/lrEc5NGkTV

اس ڈرا کے بعد پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا۔

گرین شرٹس اب جمعے کو ویتنام کے خلاف آخری گروپ میچ کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو پہلے میچ میں تھائی لینڈ کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے