• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 9:48 شام
  • پاکستان

علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت لٹن روڈ پولیس نے گرفتار کیا، گھر سے جم خانہ کے لیے نکلی تھیں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پولیس نے گرفتار کیا، ذرائع نے کہا کہ علیمہ خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو لاہور سے اس گرفتار کیا گیا جب کہ وہ اپنے ڈرائیور امیر کے ہمراہ جم خانہ جا رہی تھیں۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خان کو کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا، ان کی گاڑی مزنگ تھانے میں کھڑی ہے۔

علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا، وہ اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم خانہ کے لیے نکلی تھیں، لٹن روڈ پولیس نے حراست میں لےلیا۔

علیمہ خان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علیمہ خان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد ہمارا مقصد ہے۔ علیمہ خان کو گرفتار یا ایم پی او کے تحت نظر بند کرنا کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

بیرسٹر گوہر نے حکومت سے تمام اقدامات فی الفور بند کرنے اور علیمہ خان کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کے خلاف پارٹی اپنا لائحہ عمل جلد دے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے