• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران 5 خوارج ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کارروائی میں 5 خوارج کو جہنم واصل اور 2 کو زخمی کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ صدر زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے