• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 8:28 شام
  • پاکستان

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کمی ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3257 روپے کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 38 ڈالر کمی کے ساتھ فی اونس سونے کی قیمت 4309 ڈالر ہوگئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 73 روپے کمی سے 6869 روپے پر آگئی ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے