• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 10:38 شام
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے قومی آٹو موبائل برانڈ ” سیئر” کی فلیگ شپ الیکٹرک گاڑیوں ” ایگزوبوٹ” کی سیڈان اور ایس یو وی ماڈلز کی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا دیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز جو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے چیئرمین بھی ہیں نے سیئر کی پہلی الیکٹرک گاڑی ‘اکزوبوٹ’ متعارف کرائی۔ ‘اکزوبوٹ’ سیڈان اور فور وہیل ڈرائیو ماڈلز کے ساتھ سیئر کی پہلی پروڈکٹ ہے، جو آئندہ پانچ برسوں میں 7 ماڈلز کے فلیٹ کا حصہ ہوگی۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اس فلیٹ میں درمیانے اور چھوٹے سائز کی گاڑیاں اور مختلف ڈرائیو سسٹمز شامل ہوں گے، جو صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کریں گی۔

تمام ماڈلز کا پیداواری عمل کنگ سلمان آٹو موٹیو سٹی کے تحت واقع سیئر انڈسٹریل کمپلیکس میں ہوگا، جو مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا اور دنیا کے جدید ترین آٹو پلانٹس میں سے ایک ہے۔

یہ اقدام سعودی عرب کے جدید صنعتی شعبے کی ترقی اور وژن 2034 کے اہداف کے حصول کی سمت میں اہم پیش رفت ہے، جس سے عالمی سطح پر سعودی عرب کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2034 تک ” سیر” برانڈ سعودی عرب کی جی ڈی پی میں 8 ارب ڈالر سے زائد کا حصہ ڈالے گا اور ملکی تجارتی توازن کو 21 ارب ڈالر سے زیادہ بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہزاروں بلاواسطہ اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرے گا۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ’سیر‘ پہلا سعودی الیکٹرک وہیکل برانڈ ہے جو سعودی عرب کے آٹوموٹو مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ سال 2022 میں اس کمپنی کے قیام کا مقصد مملکت میں الیکٹرک کاروں کی تیاری کے سعودی برانڈ کو متعارف کروانا تھا۔

سعودی ولی عہد کا الیکٹرک کار کمپنی متعارف کروانے کا اعلان

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے