• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 1:38 شام
  • پاکستان

کاروبار کے آغاز پر قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہ بھی دیکھا گیا

لندن: سعودی عرب میں حوثیوں کے نئے حملوں اور آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔

سعودی عرب کی اہم تیل پائپ لائن کی بندش نے بھی عالمی سپلائی کے خدشات میں اضافہ کردیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 2.90 ڈالر یعنی 2.77 فیصد اضافے کے بعد 107.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.27 ڈالر یعنی 2.27 فیصد بڑھ کر 102.32 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ کاروبار کے آغاز پر قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہ بھی دیکھا گیا۔

سعودی سرکاری میڈیا نے جنوبی صوبے جازان میں حوثیوں کے حملے سے متاثرہ گھروں اور ایک مسجد کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پڑوسی صوبے میں ایک سعودی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا، تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز کو میزائل یا کسی دوسرے پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا۔

علاقائی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر دونوں اہم بحری راستوں میں توانائی کی ترسیل کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کی عارضی بندش نے بھی عالمی مارکیٹ میں سپلائی کے خطرات مزید نمایاں کردیے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے