تقریب کے دوران وہ کافی دیر تک بیٹے کو گود میں لیے نظر آئے
پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے بیٹے کو سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی تحائف دیے۔
کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ لاہور میں منائی گئی جس میں رجب بٹ کی والدہ اور ان کے دوست حیدر سمیت دیگر اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔
View this post on Instagram
سالگرہ کی تقریب کا تھیم نیلا رکھا گیا تھا جس کے مطابق رجب، کیوان اور ایمان نے بھی نیلے رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے۔
تقریب کے دوران وہ کافی دیر تک بیٹے کو گود میں لیے نظر آئے اور تقریب کے دوران خوش دکھائی دیے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو کئی قیمتی تحائف دیے جن میں سونے کے زیورات اور ایک خوبصورت گاڑی شامل ہے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
