• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 11:21 شام
  • پاکستان

مشران پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان مفاہمتی کردار ادا کریں گے، ذرائع

پشاور: وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بڑھتی سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے قبائلی جرگہ کے عمائدین نے گورنر کے پی اور وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے بعد قبائلی عمائدین نے رابطے شروع کردیے اور ایک وفد نے گورنر خیبرپختونخوا ور وزیراعلی سے ملاقات کی۔

ملک خان مرجان کی سربراہی میں جرگے نے فریقین سے رابطے شروع کیے جبکہ قبائلی مشران کا ایک وفد وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچا جہاں اُن کی سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی۔

جرگہ پی ٹی آئی کے مطالبات اور وفاقی حکومت کے مؤقف کے درمیان مفاہمت اور مذاکرات کی راہ نکالنے کی کوشش کرے گا۔

جرگہ عمائد ملک خان مرجان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات اور وفاقی حکومت کے مؤقف کے درمیان مفاہمت اور مذاکرات کی راہ نکالنے کی کوشش کرے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے