• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 11:28 شام
  • پاکستان

لیاقت علی خان، بے نظیر بھٹو پنجاب میں قتل ہوئیں عمران خان پر پنجاب میں حملہ ہوا، مریم نواز نے بھارت کو کلین چٹ دے دی

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مریم نواز کے صوبوں سے متعلق بیان پر قرارداد کثرت رائے سے مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی جس میں آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان پربپھر گئے صوبائی اسمبلی میں کثرت رائے سے مںظور ہونے والی مذمتی قرارداد میں آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حکومتی ارکان کا کہنا تھا مریم نواز کا بیان توہین آمیز اور جہالت کی عکاسی کرتا ہے، لیاقت علی خان، بے نظیر بھٹو پنجاب میں قتل ہوئیں عمران خان پر پنجاب میں حملہ ہوا اور دہشت گردی کا الزام خیبرپختونخوا پر لگایا جارہا ہے، بے نظیر بھٹو حکومت ختم کرنے کے لیے اسامہ بن لادن سے پیسے کس نے لیے، طالبان کے نواز لیگ کے رابطے رہے ہیں۔

لیگی ارکان نے حکومتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں شروع ہوا تو وزیر قانون نے معمول کا ایجنڈا معطل کرکے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صوبوں کے حوالے بیان پر بحث کا مطالبہ کیا جس پر اسپیکر نے ایوان سے منظوری لیتے ہوئے معمول کا ایجنڈا معطل کردیا جبکہ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈا معطل کرنے کی مخالفت کی۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ مریم نواز کا بیان مریم نواز کا بیان توہین آمیز اور جہالت کی عکاسی کرتا ہے، مریم نواز کا یہ کہنا ہے بھارت سے زیادہ پنجاب کو خطرہ پڑوسی صوبوں سے ہے تو بھارت کو کلین چٹ دینے کے مترادف ہے جب بھارت نے دو بار پاکستان پر حملہ کیا تو نواز شریف نے بھارت کی مخالفت تک نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز اپنے بیان میں خیبرپختونخوا والوں کو دہشت گرد قرار دیتی ہیں تو ان کے شوہر کیپٹن صفدر، پارٹی کے صوبائی صدر امیر مقام ، ڈاکٹر عباد اللہ بھی تو اسی صوبےکے ہیں، کیا وہ بھی دہشت گرد ہیں، جو بیانیہ پاکستان فوج بھارت کے خلاف لیکر چل رہے تھی کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے ایک بیان نے اسٹیبلمشنٹ کے بیانیہ کا دھڑن تخہ کردیا، مسلم لیگ نواز کے طالبان سے رابطے ہیں وزیراعظم شہباز شریف کا بیان ریکارڈ کا حصہ ہے کہ طالبان پنجاب میں نہ آئیں، بے نظیر حکومت ختم کرنے کے لئے اسامہ بن لادن سے پیسے کس نے لیے تھے، کس نے کہا کہ تھا کہ بے نظیر بھٹو کی ختم کرنی ہے، لیاقت علی خان اور بے نظیر بھٹو پنجاب میں شہید ہوئیں ان کی زمہ دار اس وقت کی حکومت پر ہے، ہمیں محب وطنی کا سرٹیفیکٹ کسی سے نہیں لینا۔

وزیر اطلاعات شفیع جان، صوبائی وزیر بلدیات مینا خان، معاون خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل، شفیع اللہ نے کہا کہ مرئم نواز نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے، مریم نواز اور شہباز شریف سلیکٹیڈ ہیں ہیں جو فارم 47 کے پیدوار ہیں، بھٹو کا عدالتی قتل پنجاب سے ہوا، عمران خان اور بے نظیر بھٹو پر حملہ پنجاب میں ہوا، تاریخ گواہ ہے سیاسی شخصیات پر حملے پنجاب میں ہوئے اور دہشت گرد خیبر پختونخوا کو کہا جارہا ہے،

مریم نواز کے صوبوں سے متعلق بیان پر پشاور میں مقدمے کیلئے درخواست

مسلم لیگ (ن) کو توڑنے یا تقسیم کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر قرارداد کا نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

وزرا نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں تحریک انصاف ملوث نہیں، نو مئی اس نے کیا کہ جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کی، ہندوستان کے حکمران بغیر ویزے کے کس کی حکومت میں آئے،27 ستمبر مارچ کو روکنے کے لیے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ہم ہر صورت 27 ستمبر کو اسلام آباد جایئں گے، یہ ہمیں نااہل کریں یا گولیاں چلائیں ہم نے 27 ستمبر کو نکلنا ہے، کلعدم تنظیموں کا رانا ثناء اللہ سے رابطہ ہے، رانا ثناء اللہ کا موبائل فرانزک کریں تو کلعدم تنظیموں کے نمبر ملیں گے۔

وزرا نے کہا کہ مریم نواز کو اپنے بیان ہر معافی مانگنی پڑے گی، مریم نواز کے بیان نے ایک بار پھر ہندوستان کو کلین چٹ دے دی ہے، امریکیوں کو خوش کرنے کے لیے رجیم چینج کیا گیا، نائن الیون کے بعد ایک کال پر افغانستان پر حملے کے لیے سرزمین دی گئی، شریف فیملی نے آج تک بھارت کے خلاف بیان نہیں دیا، شریف فیلمی جب بھی اقتدار میں آئی خیبر پختنونخوا کا حق نہیں دیا گیا،مریم نواز نے بیان دیکر خیبر پختونخوا کے شہداء کا مزاق اڑایا ہے۔

وزرا نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز کے بیان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جانی چاہیے۔ اپوزیشن جماعتوں سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن نثار باز نے کہا کہ مریم نواز نے ایسا بیان دیکر ہمارے صوبے کی توہین کی ہے، مریم نواز کا یہ بیان معمولی بیان نہیں بلکہ 5 کروڑ عوام کی توہین ہے، 86 ہزار شہداء کی توہین کی گئی ہے جس میں 14 شہدا عوامی نیشنل پارٹی کے ہیں۔

مسلم لیگ نواز کی آمنہ سردار نے کہا کہ آج ایوان میں شعلہ بیانی کی گی اور ایک ایسے بیان کو رائی کا پہاڑ بنایا جارہا ہے جس میں مریم نواز نے پختونوں کا نام نہیں لیا بلکہ دہشتگردی کا نام لیا ہے، اس صوبے میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے صوبوں کا کہا کہ ہمیں دہشت گردی سے خطرہ ہے، یہاں کہا گیا کہ تعصب نہیں پھیلا رہے لیکن آپ پختون کا نام لیکر پھیلا رہے ہیں، جو لوگ شہید ہو رہے ہیں ان میں وہ پاکستانی ہیں وہ ماؤں کے جوان بیٹے جو تمام پاکستان سے اس صوبے میں بھیجا جاتا ہے تو وہ سینا چوڑا کر کے اس صوبے میں آکر شہید ہوتے ہیں۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جس میں بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مریم نواز کے بیانات حقائق کے منافی، غیر سنجیدہ اور سیاسی مفادات کے تابع ہیں، مریم نواز کے بیانات خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کی توہین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات صوبوں کے درمیان نفرت اور بداعتمادی پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں، دہشت گردی کو کسی ایک صوبے یا سیاسی جماعت کے ساتھ نتھی کرنا قومی یکجہتی اور وفاقی وحدت کو نقصان پہنچاتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کے تناظر میں آئین کے آرٹیکل 6 کے تقاضوں کے مطابق ضروری کارروائی کی جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت مریم نواز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے