ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا، ایس پی سٹی
شاد باغ پولیس نے خواتین کے سامنے برہنہ ہو کر فحش حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔
ملزم عمر آتی جاتی خواتین کو دیکھ کر فحش حرکات کرتا تھا، ایس ایچ او شاد باغ محمد ذکاء نے ٹیم کے ہمراہ 15 کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، خواتین کو تنگ اور ہراساں کرنے والے عناصر جیل کی ہوا کھائیں گے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
