• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 10:58 شام
  • پاکستان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ خطےکے ممالک ہمارے بھائی ہیں، پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پرحملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ایک انٹرویو کے دوران مسعود پزشکیان کہا کہ جنگ ہم نےنہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی، ہم اس جنگ میں اپنا دفاع کر رہےہیں، ہم جنگ کے خواہاں نہیں۔

صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات یا خطے کے کسی اور ملک سے کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں خطےکے ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں سے مسئلہ ہے، امریکی فوجی اڈوں سے ایران پر حملے ہوتے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ خطےکےممالک ہمارے بھائی ہیں، یہ امریکا ہےجو ہمارے خطے میں داخل ہوا ہے، دوست پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پر حملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خطےکے تمام ممالک سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں لیکن امریکا ایسا ہونے نہیں دینا چاہتا، امریکا خطےکے پٹرولیم ذخائر کو اپنے استعمال میں لانا چاہتا ہے اور اپنے ہتھیار اور میزائل فروخت کرکے خطے کا امن و استحکام تباہ کرنا چاہتا ہے۔

ایرانی صدر نے تجویز دی کہ علاقائی سکیورٹی کے لیےخطے کے ممالک کو خود مل کر کام کرنا چاہیے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ پاکستان دوست ہمسایہ ملک ہےجس نےامن کے لیے بہت مدد کی، قطر نے بھی مدد کی، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد بھی ہم سے دوبارہ مذاکرات کا مطالبہ سمجھ سے باہر ہے، مفاہمتی یادداشت میں ہم نےامریکی پابندیاں ختم ہونے کا لکھا تھاجو انہیں ختم کرنی ہوں گی۔

انٹرویو کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ جنگ ہم نے شروع نہیں کی تھی، جارحیت امریکا کو ہی ختم کرنا ہوگی، جوہری معاملات کے لیے ہمیں بیٹھ کربات کرنی تھی، اس کے لیے ہم تیار ہیں، امریکا سےبراہ راست مذاکرات سے متعلق ہم کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

معود پزشکیان نے کہا کہ امریکا نےایرانی عوام کے دلوں میں بسنے والے رہنما کا قتل کیا ہے جو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا، امریکا پہلے دن سے ہماری حکومت گرانا چاہتا ہے۔

سعودی عرب اور حوثیوں کے تنازع پر بات کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ہماری سعودی عرب سے جنگ نہیں، حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطےکےتمام ممالک کو مل بیٹھ کر کام کرنا چاہیے، جب یورپی ممالک ایک ساتھ مل کر اپنی سکیورٹی اور تجارت کے لیے قوانین بناسکتے ہیں توہم کیوں نہیں۔

ایران کے موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سپریم لیڈر زندہ ہیں اور پہلے کی طرح نظام کے اندر اپنا کردار ادا کررہے ہیں، دشمن ان کےٹھکانےکا سراغ لگانے میں ناکام رہا اسی لیے مختلف قیاس آرائیاں کررہا ہے، دشمن ہمارے نئے سپریم لیڈر کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام، ملائیشین وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران پاکستان کودہشتگردی سے جوڑنے سے انکار کردیا

انڈونیشیا میں 243 مسافروں سے بھری کشتی لاپتا، 103 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ

مسلم اور پڑوسی ممالک سے کوئی اختلاف نہیں، امریکا ہمیں دشمن بنانا چاہتا ہے: ایرانی صدر

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارتی صحافی نے مودی سرکار کے پس پردہ مذموم سیاسی عزائم بے نقاب کردیے

سعودیہ، اردن اور جاپان کو ایران کیخلاف قراردادکی حمایت کےنتائج کا سامناکرناہوگا: اسماعیل بقائی

سعودی تنصیبات پر حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی اور کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہے: قطر

سعودی عرب پر ڈرون حملے ، عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون پر کنٹرول حاصل کرلیا

ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور کبھی امریکا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے: ایرانی صدر

سعودی عرب نے عراقی ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والی اہم آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول 100 روپے لیٹر سستا کیسے ملےگا؟

موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول 100 روپے لیٹر سستا کیسے ملےگا؟

• 7 منٹ پہلے خطےکے ممالک ہمارے بھائی ہیں، پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پرحملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے: پزشکیان

• 39 منٹ پہلے کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے میں مددگار بہترین اور آسان طریقہ

کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے میں مددگار بہترین اور آسان طریقہ

• 40 منٹ پہلے ایلون مسک اور سام آلٹمین نے بھی اینتھروپک کے سربراہ کے اے آئی سے لاحق خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کردی

ایلون مسک اور سام آلٹمین نے بھی اینتھروپک کے سربراہ کے اے آئی سے لاحق خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کردی

• 1 گھنٹے پہلے بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام، ملائیشین وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران پاکستان کودہشتگردی سے جوڑنے سے انکار کردیا

• 1 گھنٹے پہلے خطے کی غیریقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ایران سے درآمدات میں اضافہ ہوگیا

خطے کی غیریقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ایران سے درآمدات میں اضافہ ہوگیا

• 2 گھنٹے پہلے مجسموں کی اس تصویر میں موجود اصل انسان کو تلاش کرسکتے ہیں؟

مجسموں کی اس تصویر میں موجود اصل انسان کو تلاش کرسکتے ہیں؟

• 3 گھنٹے پہلے وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، وزیر اعظم کی سعودی عرب پرحوثیوں کے حملوں کی مذمت

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، وزیر اعظم کی سعودی عرب پرحوثیوں کے حملوں کی مذمت

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے