• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 9:20 شام
  • پاکستان

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

گڑگاؤں : بھارت میں خاتون بائیکر کو ٹکر مارکر گرانے والے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا، مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ بھی شامل ہے۔

بھارتی شہر گڑگاؤں کے گالف کورس روڈ پر گزشتہ روز خاتون بائیکر شیوانی چوہان عرف سیا کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کلیان بینسلا اور اس کے کزن لَونیش کو عدالت نے دو روزہ پولیس ریمانڈ پر دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران جائے وقوعہ کا منظر دوبارہ فلمایا جائے گا، جبکہ دونوں ملزمان سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واقعہ کیا تھا؟

27سالہ شیوانی چوہان سوشل میڈیا پر ’سیا‘ کے نام سے بائیکنگ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، 13 ستمبر کی صبح دیگر بائیکرز کے ساتھ گالف کورس روڈ پر رواں دواں تھیں۔

پولیس کے مطابق اسی دوران ایک تیز رفتار سفید رنگ کی ماروتی سوزوکی کار ان کی موٹرسائیکل کے قریب آئی اور مبینہ طور پر پیچھے سے تعاقب کے بعد ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

جس کے نتیجے میں سیا موٹر سائیکل سے گر کر سڑک پر دور تک گھسٹتی ہوئی چلی گئیں، خاتون کے ہیلمٹ کیمرے اور دیگر کیمروں سے بننے والی واقعے کی ویڈیوز بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد گڑگاؤں پولیس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ ابتدائی طور پر ملزم کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنے سے متعلق دفعات عائد کی گئی تھیں۔

تاہم پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج، موٹر سائیکل کیمرے کی ریکارڈنگ اور دیگر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد مقدمے میں دفعہ 109 یعنی اقدام قتل بھی شامل کی گئی۔

اس کے علاوہ مقدمے میں تعاقب اور خاتون کی تضحیک یا بے حرمتی سے متعلق دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، بعد ازاں پولیس نے 33 سالہ کلیان بینسلا اور اس کے 34 سالہ کزن لَونیش کو راجستھان کے دوسہ کے قریب راج گڑھ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری سے قبل بینسلا نے اپنا سیل فون بند کر دیا تھا اور گڑگاؤں سے فرار ہوگیا تھا۔ واقعے میں استعمال ہونے والی سفید کار بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بینسلا نے پیشاب کرنے کے بہانے تھانے سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اونچائی سے گرنے کے باعث زخمی ہوگیا اور اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔

دوسری جانب کلیان بینسلا نے میڈیا سے گفتگو میں خاتون کو جان بوجھ کر ٹکر مارنے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روڈ پر بائیکرز انتہائی تیز رفتاری سے جارہی تھیں اس لیے واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔

صرف گرفتاری کافی نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔ ۔ !! خاتون بائیکر

خاتون بائیکر اور ان کے بھائی نے ملزم کے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سفید کار نے باقاعدہ ان کا تعاقب کیا اور ٹکر مار کر گرانے کے بعد رکنے کے بجائے فرار ہوگئے۔

عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد سیا نے کہا کہ صرف کلیان بینسلا کی گرفتاری کافی نہیں، بلکہ گاڑی میں موجود دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

ان کے مطابق واقعے میں ان کی جان بھی جا سکتی تھی اور اگر ملزمان جلد ضمانت پر رہا ہوگئے تو اسے سخت کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا، سیا نے ان الزامات کو بھی مسترد کیا کہ وہ ’وکٹم کارڈ‘ کھیل رہی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گڑگاؤں کی عدالت نے پولیس کو ملزمان کلیان بینسلا اور لَونیش کا دو روزہ ریمانڈ دے دیا ہے، اگلی پیشی 18 ستمبر کو ہوگی۔

پولیس حکام کے مطابق مزید تفصیلات جاننے کیلیے جائے وقوعہ کا دوبارہ معائنہ کرنے اور گاڑی میں موجود دیگر افراد کے کردار کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے جس کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے