• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 2:20 صبح
  • پاکستان

ایشیائی ترقیاتی بینک سے لیا جانیوالا نیا پروگرام یکم نومبر2026 سے شروع ہو گا جو نومبر 2029 میں مکمل ہوگا، ذرائع

وفاقی حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹر انسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے کیلئے فنانسنگ ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا جس کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے پچاس کروڑ ڈالر کے لگ بھگ قرضہ حاصل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کے تحت لیا جانے والا قرضہ تین سال کیلئے ہوگا ۔

وزارت خزانہ نے مذکورہ منصوبے کے تحت قرض کے حصول کیلئے پلان تیار کرلیا ہے جسکی جلد منظوری کے بعد اے ڈی بی کو درخواست کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹر انسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کے تحت اے ڈی بی مجوزہ پروگرام کیلئے پندرہ کروڑ 92 لاکھ روپے تکنیکی امداد بھی دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے لیا جانیوالا نیا پروگرام یکم نومبر2026 سے شروع ہو گا جو نومبر 2029 میں مکمل ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کیلئے پنشن بل ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے جس کے باعث صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر پراجیکٹس کیلئے فنڈزکی گنجائش کم ہورہی ہے، پہلے پنشن اور تنخواہوں کے بل کو کم کرنے کیلئے اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں جس کے تحت2024 سے نئی بھرتیوں کیلئے کنٹری بیوشن پنشن اسکیم معارف کرائی گئی۔

اس کے علاوہ پرانی ڈیفائنڈ بینیفٹ اسکیم میں اصلاحات کی گئی ہیں تاہم ابھی بھی، وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1169 ارب روپے تک پہنچ گیاہے جس کیلئے مزید اصلاحات کرنے جارہی ہے اور یہ کہ اصلاحات کو چلانے، نئی اسکیم قائم کرنے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات درکار ہیں اس مقصد کیلئے انتظامی اور مالیاتی اقدامات کی ضرورت ہے جس کیلئے یہ پروگرام متعارف کروایا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا قرض پروگرام اصلاحات کے نتائج سے منسلک ہوگا واضع رہے کہ پاکستان پنشن اصلاحات کیلئے اے ڈی بی، عالمی بینک سے پہلے بھی قرض لے چکا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے