• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 12:17 صبح
  • پاکستان

ایک امریکی اخبار کے مطابق ایران میں ایک سخت گیر دھڑے نے سیاسی اور عسکری قیادت کی اجازت کے بغیر جولائی میں آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان جون میں طے پانے والا امن معاہدہ سبوتاژ ہو گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ حملے 6 اور 7 جولائی کی درمیانی شب کیے گئے جن میں قطر کے ایل این جی ٹینکر سمیت 3 تجارتی جہازوں کو نقصان پہنچا۔

ان حملوں کے نتیجے میں امریکا نے ایران کے خلاف دوبارہ فضائی حملے کیے اور پابندیاں عائد کر دیں جس کے بعد جوابی کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اخبار کے مطابق آبنائے ہرمز میں ہونے والے اس حملے نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو شدید برہم کر دیا، وہ اُس وقت ایران کے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے جنازے کے سلسلے میں عراق میں موجود تھے۔

ذرائع نے امریکی اخبار کو بتایا کہ صدر پزشکیان فوراً تہران واپس پہنچے اور غصے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد وحیدی کو فون کر کے جواب طلب کیا، تاہم احمد وحیدی نے اس حملے کی اجازت دینے یا اس کے بارے میں پیشگی علم ہونے سے صاف انکار کر دیا۔

سینیئر ایرانی عہدیداروں اور پاسداران انقلاب کے ایک رکن نے امریکی اخبار کو بتایا کہ اس کے بعد ایران کی اعلیٰ قیادت کے اندر ایسی شدید سیاسی محاذ آرائی دیکھنے میں آئی جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی، اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی اور ایک دوسرے پر غداری اور دھوکہ دہی کے الزامات بھی لگائے گئے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے کو پٹری سے اتارنے میں انتہا پسندوں کی کامیابی کی ایک وجہ موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظر عام سے دوری بھی تھی۔

اخبار کے مطابق باضابطہ ایرانی تحقیقات نے امن مذاکرات کی ناکامی کا سبب بننے والے اس حملے کا ذمہ دار عالم دین حسین طائب کو قرار دیا، حسین طائب اس امریکی معاہدے کے مخالف تھے۔

حال ہی میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے حسین طائب کو 'بسیج' ملیشیا کا سربراہ مقرر کیا ہے، وہ اس سے قبل 20 سال سے زائد عرصے تک پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے لیکن سابق سپریم لیڈر نے ایرانی انٹیلی جنس میں اسرائیلی دراندازی پر 2022 میں عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

شمالی کوریا کا بحیرہ جاپان میں متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

خطےکے ممالک ہمارے بھائی ہیں، پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پرحملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے: پزشکیان

بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام، ملائیشین وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران پاکستان کودہشتگردی سے جوڑنے سے انکار کردیا

انڈونیشیا میں 243 مسافروں سے بھری کشتی لاپتا، 103 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ

مسلم اور پڑوسی ممالک سے کوئی اختلاف نہیں، امریکا ہمیں دشمن بنانا چاہتا ہے: ایرانی صدر

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارتی صحافی نے مودی سرکار کے پس پردہ مذموم سیاسی عزائم بے نقاب کردیے

سعودیہ، اردن اور جاپان کو ایران کیخلاف قراردادکی حمایت کےنتائج کا سامناکرناہوگا: اسماعیل بقائی

سعودی تنصیبات پر حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی اور کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہے: قطر

سعودی عرب پر ڈرون حملے ، عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون پر کنٹرول حاصل کرلیا

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، جلسے، دھرنے اور مظاہروں پر پابندی عائد

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، جلسے، دھرنے اور مظاہروں پر پابندی عائد

• 9 منٹ پہلے جولائی میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملے ایک سخت گیر دھڑے نے قیادت کی اجازت کے بغیر کیے: امریکی اخبار

• 2 گھنٹے پہلے دو مختلف بین الاقوامی ٹرائیتھلون مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شرکت

دو مختلف بین الاقوامی ٹرائیتھلون مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شرکت

• 2 گھنٹے پہلے شمالی کوریا کا بحیرہ جاپان میں متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

• 2 گھنٹے پہلے موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول 100 روپے لیٹر سستا کیسے ملےگا؟

موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول 100 روپے لیٹر سستا کیسے ملےگا؟

• 2 گھنٹے پہلے خطےکے ممالک ہمارے بھائی ہیں، پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پرحملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے: پزشکیان

• 3 گھنٹے پہلے کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے میں مددگار بہترین اور آسان طریقہ

کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے میں مددگار بہترین اور آسان طریقہ

• 3 گھنٹے پہلے ایلون مسک اور سام آلٹمین نے بھی اینتھروپک کے سربراہ کے اے آئی سے لاحق خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کردی

ایلون مسک اور سام آلٹمین نے بھی اینتھروپک کے سربراہ کے اے آئی سے لاحق خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کردی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے