• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 2:47 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں امریکا اسرائیل نے شروع کی، ہم اس جنگ میں اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارے رہبر اعلیٰ زندہ ہیں، دشمن ان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے، ہم جنگ کے خواہاں نہیں، یہ امریکا ہے جو ہمارے خطے میں داخل ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، ہمیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) یا خطے کے کسی اور ملک سے کوئی مسئلہ نہیں، خطے کے ممالک ہمارے بھائی ہیں۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں خطے کے ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں سے مسئلہ ہے، جہاں سے ایران پر حملے کرکے بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمارے دوست پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پر حملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ ہم خطے کے تمام ممالک سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں لیکن امریکا اس میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ امریکا خطے کے پیٹرولیم ذخائر کو اپنے استعمال میں لانا چاہتا ہے، امریکا اپنے ہتھیار میزائل فروخت کرکے خطے کا امن و استحکام تباہ کرنا چاہتا ہے۔

امریکا مصنوعی ذہانت کے شعبے میں چین سے آگے ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کو بتاتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا کر دنیا تباہ کرنا چاہتا ہے، دنیا دیکھ لے کہ غزہ اور لبنان میں روز قتل عام کون کر رہا ہے۔ علاقائی سیکیورٹی کے لیے خطے کے ممالک کو خود مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے