شہریوں کے مطابق لکی مروت، شمالی وزیرستان، ہنگو اور بنوں سمیت جنوبی اضلاع پر مشتمل نئے صوبے کا قیام عمل میں لایا جائے
جنوبی خیبرپختونخوا کے شہریوں نے بنوں اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل نئے صوبے کے قیام کی حمایت کردی ہے۔ بنوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا صوبہ بنایا جائے جس کا دارالحکومت بنوں ہو تاکہ پشاور کی بجائے شہریوں کے تمام کام مقامی سطح پر ہی ہوجائیں۔
شہریوں کے مطابق لکی مروت، شمالی وزیرستان، ہنگو اور بنوں سمیت جنوبی اضلاع پر مشتمل نئے صوبے کا قیام عمل میں لایا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور تک رسائی عام آدمی کے لیے ممکن نہیں، نئے صوبے بننے سے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔
بنوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بنوں اور لکی مروت کی آبادی زیادہ ہے، یہاں نیا صوبہ بننے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شہریوں کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ ساتھ بنوں کو بھی الگ انتظامی یونٹ بنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
