• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 3:31 شام
  • پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے باوجود اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا جواب جمع نہ ہو سکا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان کے بیرونِ ممالک میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی تعیناتی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، پاکستان کے بیرون ممالک میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے باوجود اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا جواب جمع نہ ہو سکا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 26 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہیں کرایا جاتا تو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کیلئے اگست 2026 میں ہونے والے انٹرویو کے نتائج جاری کرنے سے روکنے کے حکم میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو آئندہ سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ایاز شوکت نے رضا حسن کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے