دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا
بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل
اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا
دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی
یوپی: بھارت کی ریاست اترپردیش میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید بارش اور سیلاب کے سبب 62 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی سرکاری ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی ریاست اترپردیش میں تین روز سے بارش اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ریاست کے ریلیف کمشنر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بارش سے اترپردیش کے اکثر علاقے متاثر ہوئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب تک ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ خطے میں خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے دباؤ کی منتقلی کے باعث ہونے والی شدید بارشیں ہیں۔
بیان کے مطابق بارش اور سیلاب سے فصلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے اور کسانوں کو اگلے سیزن کے حوالے سے شدید خدشات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اترپردیش میں جمعے سے اتوار کے دوران 66.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس سیزن میں معمول کی بارش 7.6 ملی میٹر ہوتی ہے۔
اترپردیش بھارت کے ان علاقوں میں شامل ہے جہاں جون میں شروع ہونے والا مون سون کا سیزن ستمبر تک جاری رہتا ہے جہاں 24 کروڑ سے زائد شہری موسلادھار بارش اور آندھی کی زد میں آتے ہیں۔
مشرقی ریاست اوڈیسا میں بارش کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر قریبی علاقوں سے 70 ہزار سے زائد شہریوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران عمرہ زائرین کی عبادت کے روح پرور مناظر، ویڈیو
ریاستی انتظامیہ کی جانب سے شدید بارش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کو بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ کئی رابطہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر بھی متاثر ہوا ہے۔
