آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن
بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی
آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
جھارکھنڈ(26 ستمبر 2026): بھارت کے شہر رانچی میں ایک حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شراب کی دکان میں اچانک ایک بندر داخل ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دکان کے اندر جا کر اس بندر نے ایسا کارنامہ انجام دیا کہ وہاں موجود تمام لوگ دنگ رہ گئے۔ بندر نے دکان میں رکھی شراب کی بوتل سے شراب پی، جس کے بعد وہ نشے میں دھت ہو کر دکان کے اندر ہی آرام سے سو گیا۔
Monkesh Bhai is in full party mood. 😁 Party is done, Don’t disturb plz ! This monkey was so thirsty that it walked into a liquor store, broke a bottle, drank half a bottle of alcohol, and then comfortably fell asleep right inside the shop. https://t.co/DWDKiTKf9L — Amit Singh (@RockstarAmit) September 26, 2026
Monkesh Bhai is in full party mood. 😁 Party is done, Don’t disturb plz !
This monkey was so thirsty that it walked into a liquor store, broke a bottle, drank half a bottle of alcohol, and then comfortably fell asleep right inside the shop. https://t.co/DWDKiTKf9L
— Amit Singh (@RockstarAmit) September 26, 2026
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہوا کچھ یوں کہ جب بندر اچانک شراب کی دکان کے اندر گیا تو دکان کے اندر موجود لوگ دنگ رہ گئے۔ جب دکان کے مالک یا سیلزمین نے اسے بھاگانے کی کوشش کی تو بندر نے اسے کاٹ لیا، جس کے بعد عملے کو مجبورا دکان چھوڑ کر باہر بھاگنا پڑا۔
موقع پا کر بندر نے دکان میں موجود شراب کی بوتل سے گھونٹ بھرے اور نشہ ہونے کے بعد وہیں چین کی نیند سو گیا۔
جب اس انوکھے واقعے کی خبر علاقے میں پھیلی تو دکان کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا، بندر کے گہری نیند میں سونے کے بعد اس کی اطلاع ریسکیو ٹیم کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور بندر کو بغیر کسی نقصان کے بحفاظت وہاں سے نکال کر ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور یہ پورے علاقے میں دلچسپی کا موضوع بنا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بندر کی حجام کی دکان پر مساج کرواتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔
