• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 5:38 شام
  • پاکستان

دہشت گردوں نے ضلع دُکّی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا

بلوچستان میں دہشتگردوں نے 18 مزدور اغوا کرلیے، جب کہ فائرنگ سے گارڈ شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع دُکّی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس کے بعد 18 محنت کش مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک گارڈ شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد دہشتگردوں نے کیمپ میں مقیم 18 محنت کش مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مغوی مزدوروں کی بازیابی اور دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جو تاحال جاری ہے۔

فتنہ الہندوستان نے ایک بار پھر بلوچستان دشمنی کا ثبوت دے دیا۔ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور امن پر حملہ بھارتی پراکسی کی بوکھلاہٹ کو ثابت کرتا ہے، جس کے ذریعے صوبے میں معاشی ترقی کا راستہ روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے