• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 1:38 صبح
  • پاکستان

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

لندن : برطانیہ میں پراپرٹی مالکان کو ریلیف دینے کے لیے نئی اصلاحات کے تحت بعض فیسوں کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہاؤسنگ سیکریٹری انجیلا رائنر نے لیبر پارٹی کی کانفرنس میں جائیداد مالکان کی جانب سے لیز ہولڈرز پر عائد کی جانے والی غیر ضروری فیسوں کو روکنے کے لیے ایک جامع اصلاحاتی پیکج متعارف کرایا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے 50 لاکھ سے زائد لیز ہولڈرز اور مستقبل کے گھر مالکان کے تحفظ کے لیے پراپرٹی کے شعبے میں نئی اصلاحات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ان اصلاحات کے تحت مکان مالکان کی جانب سے وصول کی جانے والی بعض فیسوں کی حد مقرر کی جائے گی جبکہ پراپرٹی ایجنٹس کے لیے لائسنس لازمی قرار دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔

حکومت کے مطابق مجوزہ اقدامات کا اطلاق لیز ہولڈرز کے ساتھ ساتھ نجی طور پر منظم رہائشی اسٹیٹس میں رہنے والے گھر مالکان پر بھی ہوگا۔

مذکورہ اصلاحات کے تحت انتظامی نوعیت کی بعض فیسوں اور دیگر ایسے اخراجات کو محدود کیا جائے گا جو پراپرٹی مالکان سے مختلف درخواستوں کے عوض وصول کیے جاتے ہیں۔

ان درخواستوں میں گھر میں پالتو جانور رکھنے یا پراپرٹی میں معمولی نوعیت کی تبدیلیاں کرنے کی اجازت سے متعلق فیسیں بھی شامل ہیں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کن فیسوں پر حد عائد کی جائے اور یہ حد کتنی ہونی چاہیے، اس حوالے سے عوامی مشاورت بھی شروع کی جائے گی۔

برطانوی حکومت پراپرٹی ایجنٹس کے لیے ایک آزاد ریگولیٹر قائم کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ مجوزہ ریگولیٹر پراپرٹی ایجنٹس کے لیے ضابطہ اخلاق کے معیار طے کرے گا، شکایات سے نمٹنے کے تقاضوں کی نگرانی کرے گا اور ایجنٹس کے لیے لائسنسنگ نظام کی نگرانی بھی کرے گا۔

یہ اقدامات برطانیہ میں لیز ہولڈ نظام میں جاری وسیع تر اصلاحات کا حصہ ہیں، حکومت پہلے ہی سروس چارجز میں شفافیت بڑھانے اور غیر منصفانہ اخراجات کے خلاف لیز ہولڈرز کے تحفظ کے لیے اقدامات کرچکی ہے، جبکہ مزید اصلاحات کے تحت لیز ہولڈ ملکیت کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی تیاری بھی جاری ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات کا مقصد پراپرٹی سے متعلق اخراجات اور انتظامی معاملات میں شفافیت بڑھانا اور گھر مالکان کو شکایات کے ازالے کے لیے زیادہ مؤثر تحفظ فراہم کرنا ہے۔ فیسوں کی حتمی حد اور دیگر تفصیلات عوامی مشاورت کے عمل کے بعد طے کی جائیں گی۔

برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت نے مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے