چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا
نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
کراچی : گندھارا انڈیپنڈنٹ فلم فیسٹیول (جی آئی ایف ایف) کے ساتویں ایڈیشن میں دنیا بھر سے تقریباً 60 انڈیپنڈنٹ اور فیچر فلمیں شامل کی گئی ہیں جو اے آر وائی پلس پر پیش کی جائیں گی۔
فیسٹیول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اے آر وائی پلس کے ساتھ آن لائن شراکت داری سے پاکستانی فلم سازوں کو اپنی تخلیقات بڑے ناظرین تک پہنچانے کا موقع ملے گا۔
جی آئی ایف ایف کے تحت اس ایونٹ سے نہ صرف نئے فلم سازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ پاکستانی انڈیپنڈنٹ سنیما کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں فیسٹیول کی ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز آفرین زہرا نے بتایا کہ ساتویں ایڈیشن میں 60 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی، جن میں 7 بین الاقوامی فیچر فلمیں، 25غیرملکی شارٹ فلمیں اور 28 پاکستانی انڈیپنڈنٹ شارٹ فلمیں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 18 سے 30 ستمبر 2026 تک ہونے والے فیسٹیول میں دنیا بھر سے ایسی فلمیں شامل کی گئی ہیں جو روایتی کمرشل سنیما سے مختلف موضوعات اور کہانیوں کو اجاگر کرتی ہیں۔
اس مرتبہ فیسٹیول کا آن لائن ایڈیشن اے آر وائی پلس کے ساتھ خصوصی اسٹریمنگ شراکت داری کے تحت پیش کیا جائے گا، جس کے باعث ناظرین گھر بیٹھے ان فلموں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
آفرین زہرا کا کہنا تھا کہ گندھارا انڈیپنڈنٹ فلم فیسٹیول گزشتہ 7 سال سے پاکستان میں انڈیپنڈنٹ فلم میکرز اور ان کی تخلیقات کو پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔
فیسٹیول کا مقصد خاص طور پر نوجوان فلم سازوں اور یونیورسٹی طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کے لیے پاکستانی فلموں کا انتخاب ایک باقاعدہ پروگرامنگ ٹیم کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں مختلف ممالک اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، فلموں کی جانچ اور جائزے کے بعد 28 پاکستانی شارٹ فلموں کو فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
آفرین زہرا کے مطابق انڈیپنڈنٹ سنیما کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کمرشل تقاضوں کے بجائے کہانی، کے موضوع اور انسانی تجربات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ فیسٹیول میں پاکستان کے علاوہ سوئٹزرلینڈ، ارجنٹائن، میکسیکو، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کی فلمیں بھی شامل ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں پاکستان میں انڈیپنڈنٹ سنیما کا مستقبل روشن ہے، تاہم اس کے لیے فلم سازوں کے ساتھ ساتھ ناظرین کا کردار بھی اہم ہوگا۔
واضح رہے کہ فیسٹیول میں شامل فلموں کا مکمل شیڈول اور لائن اپ اے آر وائی پلس اور گندھارا انڈیپنڈنٹ فلم فیسٹیول کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
