• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 2:48 شام
  • پاکستان

واقعے کے بعد رن وے کو عارضی طور پر بند کرکے حفاظتی جانچ کی گئی

مشہد: ایران میں سپہران ایئرلائنز کے بوئنگ 737 طیارے کو پرواز کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث پائلٹ نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے طیارے کو واپس مشہد ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ واقعے میں کسی مسافر یا عملے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹس کے مطابق مشہد سے کرمانشاہ جانے والی پرواز کے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد طیارے کے لینڈنگ گیئر کا ایک ٹائر الگ ہوگیا، جس کے بعد انجن سے متعلق مسئلہ اور شدید کمپن پیدا ہوئی۔ پائلٹ نے صورتحال کو ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے طیارے کا رخ دوبارہ مشہد کی جانب موڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں طیارے کے اندر شدید ہلچل کے دوران مسافروں کو خوفزدہ اور چیختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شدید کمپن کے باعث کیبن کی چھت کے کچھ پینل بھی ٹوٹ کر نیچے آ گئے جبکہ اوور ہیڈ کمپارٹمنٹس سے سامان گرنے کی اطلاعات ہیں۔

رعب داخل مقصورة طائرة إيرانية أصابتها تيارات هوائية عنيفة بعد أن واجهت خللا فنيا أثناء هبوطها في مطار مشهد الدولي ما أثار حالة من الهلع والذعر الشديدين بين الركاب pic.twitter.com/SUaTA6ombI — العربية (@AlArabiya) September 15, 2026

رعب داخل مقصورة طائرة إيرانية أصابتها تيارات هوائية عنيفة بعد أن واجهت خللا فنيا أثناء هبوطها في مطار مشهد الدولي ما أثار حالة من الهلع والذعر الشديدين بين الركاب pic.twitter.com/SUaTA6ombI

طیارہ بحفاظت مشہد ایئرپورٹ پر اتر گیا اور مسافروں کو بعد میں متبادل پرواز کے ذریعے کرمانشاہ روانہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد رن وے کو عارضی طور پر بند کرکے حفاظتی جانچ کی گئی۔ ایرانی شہری ہوا بازی کے حکام کی جانب سے واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ سپہران ایئرلائنز کے کسی طیارے سے حالیہ ہفتوں میں پیش آنے والا دوسرا واقعہ بھی بتایا جارہا ہے، تاہم دونوں واقعات میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے