• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 1:47 شام
  • پاکستان

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

واشنگٹن: امریکا کے ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایران جنگ کے معاملے پر امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کردی، ساتھ ہی بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپیکر مائیک جانسن نے ایوان نمائندگان کی کارروائی کو جلد ختم کردیا اور اراکین کو مڈٹرم الیکشنز کی انتخابی مہم کیلیے بھیج دیا۔

رپورٹس کے مطابق ریاست کینٹاکی سے تعلق رکھنے والے ایوان نمائندگان کے ری پبلکن رکن نے اپنی ہی پارٹی کے وزیر جنگ کو ایران کے معاملے پر غیرقانونی جنگ شروع کرنے کا مرتکب قرار دیا ہے اور کہا کہ وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کئی دیگر بڑے جرائم اور نامناسب رویے بھی اختیار کیے ہیں، ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی کارروائی ضروری ہے۔

ایوان کی کارروائی ختم کیے جانے کو اسپیکر جانسن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تھامس میسی نے کہا کہ ابھی اہم کام ختم نہیں ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اسپیکر کی جانب سے ایوان کی کارروائی ختم کرنے کے سبب تھامس میسی کی قرارداد پر ووٹنگ نہ کی جاسکی۔

تھامس میسی نے ایک گھنٹہ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران جنگ روکنا اور جیفری ایپسٹین کے متاثرین کو انصاف دلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر جانسن امریکیوں کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے اور ٹرمپ انتظامیہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے انکار کررہے ہیں۔

ایران جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، امریکی صدر

میسی نے سوال کیا کہ ملک آگ میں جل رہا ہے تو کارروائی ختم کیوں کی جارہی ہے، کیلینڈر کے تحت کارروائی تمام روز جاری رہنی چاہیے اور اشوز پر بحث کی جانی چاہیے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے