• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 11:41 شام
  • پاکستان

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نےکہا ہےکہ امریکا اپنی مشرق وسطیٰ کی خارجہ پالیسی کو اسرائیل کے تابع نہیں بناسکتا، امریکا کو اپنے مفادات کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ عکسری ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کے تبادلے کے حوالے سے اسرائیل ایک اہم شراکت دار ہے لیکن بعض اوقات امریکا اسرائیل سے اتفاق نہیں بھی کرتا۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے متعدد بار یہ ظاہر کیا ہےکہ امریکی مفادات کی خاطر وہ نیتن یاہو سے راہیں جدا کرنےکے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹرمپ گزشتہ 40 برسوں کے وہ واحد صدر ہیں جو یہ کہنے کے لیے تیار رہے ہیں کہ اسرائیل ایک اچھا شراکت دار ہے لیکن اس معاملے پر نیتن یاہو اور میری رائے مختلف ہے، یا اس معاملے میں نیتن یاہو غلط ہے۔

امریکی نائب صدر کا مزیدکہنا تھا کہ نیٹو سے ہمارے بہت اہم تعلقات اور شراکت داریاں ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنی یورپی خارجہ پالیسی کو مکمل طور پر نیٹو کے تابع کر دیں، اسی طرح ہم اپنی مشرق وسطیٰ کی خارجہ پالیسی کو اسرائیل کے تابع نہیں ہونے دے سکتے۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات اب بھی مضبوط ہیں، امریکی سفیر

دوسری جانب اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات اب بھی مضبوط اور مستحکم ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا ایک دوسرے سے انتہائی قریبی تعاون کرتے ہیں، اتنا زیادہ کہ اسے اکثر لوگ کبھی سمجھ بھی نہیں پائیں گے۔

امریکا میں اسرائیل کی حمایت میں کمی کے بارے میں پوچھے جانے پر امریکی سفیر نے اس کی وجہ غلط معلومات کو قرار دیا اورکہا کہ ایران کے خلاف جنگ صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ امریکا کے مفاد میں بھی ہے، جب ہم ایران کے خلاف شراکت داری کر رہے ہیں تو ہم اسرائیل کا دفاع نہیں کر رہے، بلکہ ہم امریکا کا دفاع کر رہے ہیں۔

امریکا میں بس حادثےکی لائیوکوریج کرنیوالا نیوز ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، پائلٹ اور خاتون رپورٹر سمیت 3 افراد ہلاک

برکس سربراہی اجلاس، عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں سے بنےکھانےکھلانے پر مودی سرکار کو تنقیدکا سامنا

برطانیہ کے سینئر صحافی شوکت ڈار انتقال کرگئے

ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر تباہی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

امریکی حکام اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی: خبر ایجنسی

سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 60 افراد ہلاک

غزہ: اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

بھارتی تاجر کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین فرد بننے والے شخص کون ہیں؟

ویڈیو: ایرانی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا، مسافروں کی چیخ و پکار

ایران جنگ سے گولہ بارود میں کمی کا سامنا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش کردی

لیبیا : تیل کی پیداوار متاثر ،گارڈز نے احتجاجاً خام تیل کی پائپ لائن کا وال بند کردیا

مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے حوثیوں کے ڈرون کو تباہ کردیا گیا

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے امریکا اپنی مشرق وسطیٰ کی خارجہ پالیسی کو اسرائیل کے تابع نہیں بناسکتا، جے ڈی وینس

• 7 منٹ پہلے پاکستان کا بھارتی بحری جہازکی پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

پاکستان کا بھارتی بحری جہازکی پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

• 2 گھنٹے پہلے امریکا میں بس حادثےکی لائیوکوریج کرنیوالا نیوز ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، پائلٹ اور خاتون رپورٹر سمیت 3 افراد ہلاک

• 2 گھنٹے پہلے جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت

جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا

• 3 گھنٹے پہلے برکس سربراہی اجلاس، عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں سے بنےکھانےکھلانے پر مودی سرکار کو تنقیدکا سامنا

• 3 گھنٹے پہلے وہ عام غذا جس سے گھٹنوں کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے

وہ عام غذا جس سے گھٹنوں کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے

• 3 گھنٹے پہلے ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر تباہی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے