• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 2:26 شام
  • پاکستان

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے لاحق دہشت گردی کے خطرے کےخاتمے کے بغیر خطےمیں امن اور ترقی ممکن نہیں۔

اقتصادی تعاون تنظیم وزرا کونسل کے 27ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا علاقائی تعاون کو مؤثر بنانے کیلیے مکالمے سے عملی اقدامات کی جانب بڑھنا ہوگا، خطے کو زیادہ مربوط، متحرک اور مسابقتی بنانا ای سی او کا مشترکہ ہدف ہے، اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت مجموعی علاقاتئی تجارت کا تقریباً 8 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا اقتصادی تعاون تنظیم کے خطے میں تقریباً 50 کروڑ افراد ہیں، امن، لچک، یکجہتی اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے اجتماعی قوت بروئے کارلانا ہوگی، پاکستان نے برادر ممالک کے ساتھ مل پُرامن نتائج کے لیے سفارتی کوششیں کی ہیں، پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان علاقائی اقتصادی انضمام اور باہمی تجارت کے فروغ کوترجیح دے گا، وسطیٰ ایشیا کو بحیرہ عرب کی بندرگاہوں سے ملانے والے اہم راہداری منصوبوں کو تیز کرنا ہوگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی خطے کی آبی سلامتی، زراعت اور روزگار کےلیے سنگین خطرہ ہے، موسمیاتی مزاحمت رکھنے والے بنیادی ڈھانچے اور پائیدار توانائی پر تعاون مضبوط کرنا ہوگا، پاکستان خطے کے لیے گیٹ وے کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، ای سی او کے آزاد تجارتی علاقے کو فعال اور ڈیجیٹل بنانے کی جانب پیش رفت کرنا ہوگی اور آزاد تجارتی منڈیوں تک رسائی بڑھانے، کاروبار کے فروغ اورجدت کیلیے معاون ہوگا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی علاقائی امن، استحکام اور ترقی کی کوششوں کو متاثر کر رہی ہے، پاکستان ایک پُرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان نے طالبان حکومت کے ساتھ تعمیری روابط کو کوشش کی، پاکستان نے افغانستان کے لیے دوطرفہ ٹرانزٹ تجارت میں سہولیات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے پر دستخط پاکستان کی ترجیح رہی، طالبان حکومت سے پاکستان کی واحد توقع اپنے جائز سکیورٹی خدشات دور کرنا ہے، افغانستان سے لاحق دہشت گردی کے خطرے کےخاتمے کے بغیر خطےمیں امن و ترقی ممکن نہیں ہے۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی، 750 ملین ڈالر کی منشیات پکڑ لی

وزیراعظم شہباز شریف امریکا کا 5 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس لندن پہنچ گئے

ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو شوکاز جاری

اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے: رانا ثنااللہ

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے، وزیر دفاع نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کردیا

ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک

وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دعوت دے دی

مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں، قومی سلامتی کا ہے، یہ فیصلہ کرلیا گیاکہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا: ذرائع کا دعویٰ

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے پراپرٹی ڈیلر قتل کیس میں اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر تعریفی لیٹر جاری کردیا

حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

افغان وزارتِ دفاع نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا: وزارت اطلاعات

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار

• 18 منٹ پہلے پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی، 750 ملین ڈالر کی منشیات پکڑ لی

• 30 منٹ پہلے وزیراعظم شہباز شریف امریکا کا 5 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس لندن پہنچ گئے

• 49 منٹ پہلے مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند ہیں، ان کے زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں: ایرانی صدر

مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند ہیں، ان کے زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں: ایرانی صدر

• 1 گھنٹے پہلے 78 سالہ خاتون نے 'فورٹ نائٹ' گیم میں معمر ترین اسٹریمر کا ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا

78 سالہ خاتون نے 'فورٹ نائٹ' گیم میں معمر ترین اسٹریمر کا ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا

• 1 گھنٹے پہلے ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو شوکاز جاری

• 2 گھنٹے پہلے سعودی عرب کا جوہری ہتھیار آپشن برقرار، امریکی خفیہ رپورٹ میں انکشاف

سعودی عرب کا جوہری ہتھیار آپشن برقرار، امریکی خفیہ رپورٹ میں انکشاف

• 3 گھنٹے پہلے کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے