• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 3:52 صبح
  • پاکستان

مدینہ منورہ: پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ فکری دہشت گردی عملی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے، اسلام اور جہاد کے نام پرنوجوانوں کو گمراہ کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، اسلام امن اور انسانی حرمت کا دین ہے، بے گناہ انسانوں کے قتل کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فکری دہشت گردی عملی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے، فکری دہشت گردی کے سدباب کیلئے علماء، مشائخ،جامعات، مدارس،مذہبی قوتوں،حکومتوں کو ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اسلام اور جہاد کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے والی قوتوں کا بلاخوف و مصلحت فکری مقابلہ کرنا ہوگا، مسلم نوجوانوں کو اسلام اورجہاد کے نام پر گمراہ کرنے والوں نے مسلم دنیا کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم 45 سال سےحالتِ جنگ میں ہیں اور آج تک ایک لاکھ پاکستانی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں، ان تمام قوتوں کا راستہ روکنا ہوگا جو مذہب، اسلام اور جہاد کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں، اسلام امن، اعتدال، عدل اور انسانی حرمت کا دین ہے، دہشت گردی، انتہاپسندی اوربے گناہ انسانوں کے قتل کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ فکری انحراف کا مقابلہ صرف سکیورٹی اقدامات سے نہیں بلکہ تعلیم،علم، مکالمےسے کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ حوثی تنظیم یمن میں بے گناہ انسانوں کو قتل کرتی ہے، جس طرح فلسطینیوں قتل ناقابلِ قبول ہے، اسی طرح یمن میں بےگناہ انسانوں کا خون بہانا بھی قابلِ مذمت ہے، حوثی اسلام اور فلسطین کا نام لیتے ہیں،لیکن اسرائیلی جہازوں کو راستہ اور سعودی جہازوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ حوثیوں کے ایسے طرزِعمل کا اسلام،اسلامی اخلاق اور فلسطینی عوام کی حقیقی حمایت سے کوئی تعلق نہیں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت،سلامتی اور امن پوری امتِ مسلمہ کیلئے مقدم ہے، عالمِ اسلام کے علماء، مفتیان اور مشائخ کا واضح اور متفقہ مؤقف ہے کہ حرمین شریفین یاارضِ حرمین کی سلامتی پر حملہ پوری امتِ مسلمہ کیلئے ناقابلِ قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اوریمن کی حکومت کو اپنے عوام، سرزمین اورامن و سلامتی کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کا حق حاصل ہے، ارضِ حرمین شریفین کے امن، استحکام اور دفاع کیلئے ہم مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، فکری انحرافات،انتہاپسندی اوردہشت گردی کے مقابلے کیلئے کی سعودی عرب کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

کانفرنس سے امام کعبہ،مختلف اسلامی ممالک کے علماء، مفتیانِ کرام اورممتاز اسلامی شخصیات نے خطاب کیا۔

این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب

دفتر خارجہ میں افغان سفیر کی طلبی، پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈیمارش جاری کیاگیا

خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

پاکستان نے نورستان میں مبینہ تشدد سے متعلق افغان طالبان رجیم کے الزامات مسترد کردیے

بلوچستان: بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کیخلاف آپریشنز، چند روز کے دوران 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک

عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت فراہم کردی گئی

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل فائر کیا

یو این میں وزیراعظم کے فلسطین سے متعلق الفاظ کو فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا

لاہور کا فضائی معیار بہتر ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 لاکھ نوٹسزجاری کیے گئے، مریم اورنگزیب

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی

نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز

تھرپارکر میں اونٹنی پر تشدد کا کیس، اونٹنی لوڈرگاڑی میں لاد کر عدالت میں پیش

تازہ ترین

• 7 منٹ پہلے اسلام امن اور انسانی حرمت کا دین ہے، بے گناہ انسانوں کے قتل کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں: طاہر اشرفی

• 1 گھنٹے پہلے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

• 2 گھنٹے پہلے این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب

• 3 گھنٹے پہلے دفتر خارجہ میں افغان سفیر کی طلبی، پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈیمارش جاری کیاگیا

• 3 گھنٹے پہلے برلن میراتھون میں دو درجن کے لگ بھگ پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز کی شرکت

برلن میراتھون میں دو درجن کے لگ بھگ پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز کی شرکت

• 4 گھنٹے پہلے بھارت میں 600 سالہ تاریخی مسجد کو شہید ہونے سے بچانے کیلئے ہزاروں مسلمان مسجد کے اندر بیٹھ گئے

بھارت میں 600 سالہ تاریخی مسجد کو شہید ہونے سے بچانے کیلئے ہزاروں مسلمان مسجد کے اندر بیٹھ گئے

• 5 گھنٹے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کا امکان ظاہر کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کا امکان ظاہر کردیا

• 6 گھنٹے پہلے جنگیں بے وقوفی ہیں، جنگ کا مقصد ہتھیار بنانے والوں کیلئے بھاری رقم کمانا ہے: سلویسٹر اسٹالون

جنگیں بے وقوفی ہیں، جنگ کا مقصد ہتھیار بنانے والوں کیلئے بھاری رقم کمانا ہے: سلویسٹر اسٹالون

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے