• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 12:36 شام
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

اسلام آباد(3 اکتوبر 2026): وزارت اطلاعات و نشریات نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی اور شہر کے تمام راستے کھلی نقل و حرکت کے لیے دستیاب ہیں۔

ترجمان وزارتِ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت میں رکھے گئے کنٹینرز کا مقصد ہرگز عوام کی نقل و حرکت کو روکنا نہیں ہے، بلکہ یہ صرف حفاظتی اقدامات کا حصہ ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تمام انتظامات اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیے گئے ہیں تاکہ حساس تنصیبات، عوامی املاک اور شہریوں کی جان و مال کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

وزارتِ اطلاعات نے عالمی نشریاتی ادارے "الجزیرہ” کی جانب سے ان حفاظتی اقدامات کو "روڈ بلاکیڈ” قرار دینے کی رپورٹنگ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ متعلقہ رپورٹنگ میں عدالتی احکامات اور سیکیورٹی پس منظر کو یکسر نظر انداز کیا گیا، جس سے صورتحال کی ایک گمراہ کن اور یکطرفہ تصویر سامنے آئی ہے۔

وزارت نے زور دے کر کہا کہ جھوٹ اور پروپیگنڈا کبھی بھی زمینی حقائق کا متبادل نہیں ہو سکتا، اور میڈیا کو حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے