• اکتوبر 2, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 2, 2026 2:27 صبح
  • پاکستان

ہائی جیک یا جہاز کو گرانے کی کوشش کے دوران پائلٹ نے ایئرکنٹرول روم کو 7700 اور 7500 کوڈز بھیجے تھے

فلائی دبئی کی دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کو ہائی جیک یا گرانے کی ناکام کوشش کے دوران پائلٹ کے کنٹرول ٹاور کو بھیجے گئے ہنگامی کوڈز 7700 اور 7500 بھی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پرواز سے بھیجا گیا پہلا کوڈ اسکواک 7700 عالمی سطح پر طیارے کی ہنگامی صورتحال ظاہر کرنے والا کوڈ ہے۔

پائلٹ اسے اس وقت استعمال کرتے ہیں جب طیارے کو سنگین مسئلے کا سامنا ہو جس میں تکنیکی خرابی، دھواں، ایندھن کا مسئلہ یا طبی ہنگامی صورتحال شامل ہوسکتی ہے۔

پائلٹ کی جانب سے کسی بھی قریبی ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور کو بھیجے گئے اس کوڈ کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول طیارے کو ترجیحی بنیاد پر ہنگامی لینڈنگ کی سہولت دیتا ہے۔

دوسرے کوڈ اسکواک 7500 کا مطلب طیارے میں غیر قانونی مداخلت، ممکنہ ہائی جیکنگ یا سکیورٹی خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ کوڈ پائلٹس کو ریڈیو پر صورتحال بتائے بغیر ایئر ٹریفک کنٹرول کو خفیہ طور پر خطرے سے آگاہ کرنے کی سہولت دیتا ہے ایک اور اہم کوڈ 7600 ہے جو ریڈیو رابطہ منقطع ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

فلائی دبئی کی پرواز نے سعودی عرب کے شہر تبوک کا رخ کرنے سے قبل ہنگامی کوڈز منتقل کیے تھے۔ متحدہ عرب امارات کے سول ایوی ایشن حکام واقعے کے آپریشنل اور سکیورٹی پہلوؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فلائٹ ٹریکنگ ایپس پر نظر آنے والے کوڈز یا طیارے کے راستے سے واقعے کی حتمی وجہ اخذ نہیں کی جاسکتی۔

حتمی صورتحال جاننے کے لیے بلیک باکس، ایئر ٹریفک کنٹرول ریکارڈز، ریڈیو گفتگو اور دیگر شواہد کا جائزہ ضروری ہوگا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے