• اکتوبر 2, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 2, 2026 1:49 صبح
  • پاکستان

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

(1 اکتوبر 2026): کرائم ڈرامہ سیریل CID کے اداکار دیانند شیٹی نے فلم سیٹ پر اداکاروں کے لاڈلے کتوں کے شاہانہ انداز سے پردہ اٹھا دیا۔

دیانند شیٹی نے ایک یوٹیوب چینل سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ کچھ اداکار اپنے پالتو کتے میک اپ کروا کر فلم سیٹ پر لاتے ہیں جنہیں کپڑے پہنائے جاتے ہیں اور چشمہ لگایا جاتا ہے، یہ اُن (اداکاروں) کی پرورش ہے وہ سمجھتے ہیں کہ اسٹار دکھنے کیلیے انہیں ایسا کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے اسٹارز سیٹ پر کتے لاتے ہیں، شوٹنگ کے درمیان وہ کہتے ہیں ان کے کتے کو لایا جائے، اور وہ اس کے ساتھ کھیلنے میں وقت گزارتے ہیں۔

’کتے کی سیر اور کھانا کھلانے کیلیے اس کی نینی بھی ساتھ ہوتی ہے۔ اس کو اچھے کپڑے پہنائے جاتے ہیں اور چشمہ لگایا جاتا ہے۔ وہ اس کا میک اپ بھی کرواتے ہیں اور فلم سیٹ پر لے کر آتے ہیں۔‘

سی آئی ڈی کے اداکار نے کہا کہ کتا واقعی خوش نصیب ہے، اگر آپ اس بارے میں زیادہ سوچیں گے تو آپ کو تکلیف ہوگی ورنہ یہ آپ کو پریشان نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فلمساز سنجے گپتا نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ کچھ فلمی ستارے چھ وینٹی وینز کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک بولی وڈ اسٹار کو اپنے فضول مطالبات کی وجہ سے ساؤتھ کی ایک فلم سے نکال دیا گیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے