• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 3:02 شام
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں آٹو موبلز اور ایسیسریز کی سب سے بڑی عالمی نمائش آٹو مکینکا فرینکفرٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔

8 ستمبر سے 12 ستمبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں دنیا بھر سے معروف آٹو موبلز کمپنیاں جدید آٹو موٹیو ٹیکنالوجیز، انوویشن اور سلوشنز کا بھرپور ڈسپلے کر رہی ہیں۔

آٹو مکینکا فرینکفرٹ 2026 میں ہائی ٹیک فور موبیلٹی کے ساتھ انوویشن، ٹرانسفارمیشن، پائیداری، ڈیجیٹلائزیشن، تربیت اور ریکروٹمنٹ توجہ کا مرکز ہیں، جہاں سافٹ ویئر پر مبنی وہیکلز اور مستقبل کے نقل و حمل کے ذرائع کا ڈسپلے کیا جا رہا ہے۔

آٹو پالیسی : کروڑوں موٹر سائیکل سوار نظر انداز کیوں؟

اس ایونٹ میں تصادم کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی مرمت سے متعلق تربیت کے 13 سیشنز کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور شرکا میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

ایونٹ میں 80 سے زائد ممالک کے 4400 سے زائد نمائش کنندگان جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کا ڈسپلے کر رہے ہیں۔ ایونٹ کے کلیدی موضوعات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، الیکٹرو موبلٹی، ڈیجیٹلائزیشن، خودکار ڈرائیونگ اور پائیدار نقل و حمل شامل ہیں، جو بین الاقوامی کاروباری نیٹ ورکنگ، معلومات کے تبادلے اور باہمی تعاون کے مواقع فراہم کریں گے۔

اس نمائش میں پاکستان کی 11 آٹو پارٹس کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے پاکستان پویلین میں مصنوعات نمائش کے لیے پیش کر رہی ہیں۔ پاکستانی نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کی نمائش، نئے کاروباری مواقع کی تلاش اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی آٹو موٹیو انڈسٹری کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے