• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 12:58 شام
  • پاکستان

فسادی جتھے کے کارندے جواد مظفر نے پُرتشدد کارروائیوں کا اعتراف کرلیا

آزاد کشمیر کے فسادی جتھے کے گرفتار کارندے کے کالعدم ٹولے کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔

آزادکشمیرکے امن کے درپے فسادی جتھے کے پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا ایک اور اہم ثبوت سامنے آیا ہے۔

فسادی جتھے کے کارندے جواد مظفر نے پُرتشدد کارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے چمیاٹی مظفرآباد میں پولیس پرحملہ کرکے تشدد کیا جس میں کئی اہلکار شہید ہوگئے۔

گرفتار کارندے کے مطابق اس اشتعال انگیزی کے دوران انکے پاس تمبر کے ڈنڈے تھے جبکہ بہت سے کارکن مسلح بھی تھے۔

گرفتار کارندے نے انکشاف کیا کہ دہشتگرد قیادت کے گمراہ کن بیانیے کے نتیجے میں میں اور میرے ساتھی پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہوئے۔

گرفتار کارندے نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس فسادی جتھے سے دور رہیں اور پُرتشدد کارروائیوں کا حصہ نہ بنیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے