موجودہ عہد کو ٹیکنالوجی کا عہد بھی کہا جاتا ہے اور مختلف شعبوں میں بہت تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے۔
مگر اکثر ٹیکنالوجی اصطلاحات ایسی ہوتی ہیں جن میں پورے نام کی جگہ مخفف کو استعمال کیا جاتا ہے یا لوگوں کو علم ہی نہیں ہوتا کہ اس کا مطلب کیا ہے۔
درحقیقت کچھ مخفف ایسے ہیں جن کو آپ روزمرہ میں استعمال کرتے ہیں مگر اصل مطلب سے واقف نہیں ہوتے۔
تو چند ایسے ہی مقبول ٹیکنالوجی اصطلاحات یا مخفف کے مطلب یا پورے نام جانیں۔
آئی فون میں آئی کا کیا مطلب ہے؟
کسی فرد کے پاس آئی فون نہ بھی ہو تو بھی اس کا نام تو معلوم ہوتا ہی ہے۔
مگر سوال یہ ہے کہ آخر آئی فون میں آئی لفظ کا مطلب کیا ہے؟
اس کا جواب 1998 میں آئی میک کمپیوٹر متعارف کرائے ہوئے اسٹیو جابز نے دیا تھا۔
اس کمپیوٹر کو پیش کرتے ہوئے اسٹیو جابز نے بتایا کہ آئی سے مراد انٹرنیٹ ہے تاہم یہی اس کا واحد مطلب نہیں۔
انہوں نے اس موقع پر کہا تھا کہ ہم لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ وہ کمپیوٹر ہے جس میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ آئی کا مطلب صرف انٹرنیٹ نہیں بلکہ یہ 4 مزید الفاظ کا مخفف بھی ہے۔
یہ الفاظ individual، instruct، inform اور inspire ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی سے کیا مراد ہے؟
اوپن اے آئی کے تیار کردہ اس اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے کیونکہ اب زیادہ تر بڑی کمپنیاں اسی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی پر جاکر آپ مختلف سوالات کے جواب جان سکتے ہیں، کوڈنگ سیکھ سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ ایسا کر سکتے ہیں جو پہلے کرنا بہت مشکل ہوتا تھا۔
تو جہاں تک جی پی ٹی کس لفظ کا مخفف ہے وہ بھی جان لیں۔
جی پی ٹی میں جی سے مراد جنریٹیو ہے۔
جی پی ٹی میں پی سے مراد پری ٹرینڈ ہے اور یہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو بہت زیادہ مقدار میں ڈیٹا سے تربیت دی گئی۔
جی پی ٹی میں ٹی سے مراد ٹرانسفارمر ہے جو کہ ایک ڈیجیٹل نیورل نیٹ ورک ہے جو اس پلیٹ فارم میں کسی سوال پر ردعمل ظاہر کرتا ہے۔
تو بنیادی طور پر یہ جنریٹیو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر لفظ ہے جسے جی پی ٹی کہا جاتا ہے۔
سم (sim) کس لفظ کا مخفف ہے؟
سم کارڈ آپ کو نیٹ ورک سے کنکٹ ہونے اور دیگر افراد کو کالز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آخر سم (sim) کن الفاظ کا مخفف ہے یا مکمل لفظ ہے؟
اگر نہیں جانتے تو جان لیں کہ سم لفظ سبسکرائبر آئیڈنٹی موڈیول کا مخفف ہے۔
اس کارڈ میں صارف کے بارے میں مخصوص تفصیلات موجود ہوتی ہیں جن سے نیٹ ورک کو انفرادی سبسکرائبرز کو شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے۔
CC اور BCC کن الفاظ کا مخفف ہے؟
ویسے سی سی جس لفظ کا مخفف ہے اس کا علم اکثر افراد کو ہوتا ہے اور وہ ہے کاربن کاپی۔
جہاں تک کاربن کاپی کی تاریخ کی بات ہے تو 19 ویں صدی میں لوگ ٹائپ رائٹر میں کاغذوں کی شیٹ کے درمیان ایک خصوصی کاربن پیپر رکھتے تھے جس سے انہیں کسی دستاویز کی نقل بنانے کی سہولت حاصل ہوتی تھی اور بار بار ایک ہی تحریر کو ٹائپ نہیں کرنا پڑتا تھا۔
یہی چیز ای میلز میں سی سی کی شکل اختیار کرگئی اور آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مطابق اس مخفف کا حوالہ سب سے پہلے 1936 میں سامنے آیا تھا۔
جہاں تک بی سی سی کی بات ہے تو یہ بلائنڈ کاربن کاپی کا مخفف ہے، موجودہ عہد کی ای میلز کی طرح ماضی میں بھی کسی خط یا دستاویز کی بلائنڈ کاربن کاپی تیار کی جاتی تھی جس میں لوگوں کے نام کا سیکشن نہیں ہوتا تھا۔
کیو آر کوڈ کن الفاظ کا مخفف ہے؟
موجودہ عہد میں کیو آر کوڈز کا استعمال کافی عام ہوچکا ہے اور مختلف سروسز میں انہیں استعمال کیا جا رہا ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کیو آر کوڈ میں کیو آر کن الفاظ کا مخفف ہے؟
کیو آر سے مراد کوئیک ریسپانس ہے اور اس کوڈ سسٹم کو 1994 میں ایک جاپانی ٹیم نے تیار کیا تھا۔
اسی ٹیم نے بار کوڈ ٹیکنالوجی کو بھی تشکیل دیا تھا اور پھر مختلف اداروں کی جانب سے شکایت کی گئی کہ بار کوڈز میں زیادہ ڈیٹا اکٹھا نہیں ہوتا جس کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔
تو ماشیرو ہارا اور ان کی ٹیم نے یہ سوچنا شروع کیا کہ کس طرح بڑے پیمانے پر تفصیلات کو مختصر کوڈ میں سمایا جائے۔
اس طرح کیو آر کوڈز کا قیام عمل میں آیا اور جاپانی کمپنیوں میں انہیں بہت زیادہ مقبولیت ملی۔
ایک کیو آر کوڈ ہزاروں ہندسوں اور حروف کو اسٹور کر سکتا ہے اور اگر کوڈ میں کوئی مسئلہ ہو تو بھی اسکینرز انہیں آسانی سے سمجھ لیتے ہیں۔
وائی فائی لفظ کا مطلب کیا ہے؟
درحقیقت وائی فائی کا مطلب کچھ بھی نہیں ہے یا یوں کہہ لیں کہ یہ کسی لفظ کا مخفف نہیں بلکہ یہی اس کا پورا نام ہے۔
وائی فائی درحقیقت وائی فائی الائنس کا رجسٹر ٹریڈ مارک ہے اور اس کے آفیشل اسپیلنگ Wi-Fi ہے، یعنی wifi لکھنا بھی غلط ہے۔
یو ایس بی کن الفاظ کا مخفف ہے؟
کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یو ایس بی کن الفاظ کا مخفف ہے؟
اگر نہیں تو جان لیں کہ یو ایس بی یونیورسل سیریل بس کا مخفف ہے اور اس کا استعمال اب متعدد ڈیوائسز میں کیا جاتا ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں، موبائل فونز، کمپیوٹر اور بھی متعدد ڈیوائسز کی چارجنگ یا ڈیٹا شیئرنگ کے لیے اس ٹیکنالوجی کا استعمال معمول بن چکا ہے۔
اب زیادہ تر ڈیوائسز میں یو ایس بی سی اسٹینڈرڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایک اوپن اے آئی ماڈل نے آسٹریلیا کے ایک حکومتی نظام کو ہیک کرلیا
میٹا کے نئے اسمارٹ گلاسز اور ورچوئل رئیلٹی گلاسز متعارف
اگلے سال کے آئی فونز 20 پرو کی لیکس کا سلسلہ ابھی سے شروع
میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام پوسٹس واٹس ایپ پر شیئر کرنا آسان بنا دیا
ایکس (ٹوئٹر) میں ایکس نمبر فیچر صارفین کیلئے متعارف
فون میں پانی جانے کی صورت میں اس کام کو سب سے پہلے کریں
اینڈرائیڈ فونز کی وہ خفیہ سیٹنگ جس سے آپ ڈیلیٹ میسجز پڑھ سکتے ہیں
دنیا کی کوئی حکومت اے آئی کے اثرات کیلئے تیار نہیں، بل گیٹس کا انتباہ
جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
نویڈیا کے سربراہ نے اے آئی کے خطرات سے متعلق خدشات کو مسترد کردیا
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
تازہ ترین
• 10 منٹ پہلے آئی فون میں آئی یا کیو آر کوڈ سمیت چند معروف ٹیکنالوجی مخفف کے اصل مطلب جانیں
• 1 گھنٹے پہلے 118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا
118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا
• 1 گھنٹے پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا
• 2 گھنٹے پہلے وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
• 2 گھنٹے پہلے پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال
پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال
• 2 گھنٹے پہلے فیکٹ چیک: 10 روپے کا بینک نوٹ 30 ستمبر سے بند نہیں کیا جا رہا
فیکٹ چیک: 10 روپے کا بینک نوٹ 30 ستمبر سے بند نہیں کیا جا رہا
• 2 گھنٹے پہلے ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے
ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے
• 2 گھنٹے پہلے سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
