• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 7:28 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

خاتون کے روپ دھارے لوگوں کو چکما دینے والا شاطر ملزم پکڑا گیا۔

یہ واقعہ ترکیہ میں پیش آیا جہاں پولیس سے بچنے کے لیے ایک شخص نے خاتون کا روپ دھارا اور اپنی بہن کا شناختی کارڈ کا استعمال کرتا رہا۔

مفرور ملزم کو 8 سال تک پولیس تلاش نہ کر سکی کیونکہ اس نے اپنی وضع قطع میں تبدیلی کی اور خاتون بن کر پولیس کی نظروں سے اوجھل رہا۔

ملزم طغرل کو 2018 میں چوری اور جعلی سرکاری اہلکار بن کر لوٹنے کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم سزا سے بچنے کے لیے اس نے اپنا حلیہ بدل لیا اور شناخت چھپا کر روپوش رہا۔

تفتیشی اہلکاروں کو مذکورہ شخص کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب اس نے اپنی بہن کے بینک کارڈز سے خریداری کی اور حالانکہ اس کی بہن ملک سے باہر تھی۔

مشکوک ٹرانزکشنز اور مالی لین دین میں فراڈ کا انکشاف ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور پھر بعد میں معلوم ہوا کہ یہ شخص مفرور ملزم ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے