• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 11:09 صبح
  • پاکستان

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

کراچی: شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ پر تعمیراتی کام کے باعث نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا راستہ تاحال نہ کھل سکا۔

یونیورسٹی روڈ پر طویل عرصے سے جاری تعمیراتی کام شہریوں، طلبہ، تاجروں اور روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے مستقل اذیت کا باعث بنا ہوا ہے، جہاں ٹریفک جام، گرد و غبار، گڑھوں اور آمد و رفت میں دشواریوں نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں۔

نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا راستہ تاحال نہیں کھل سکا ہے، چند روز قبل تعمیراتی کام کی وجہ سے راستہ بند کیا گیا تھا، وفاقی اردو یونیورسٹی کے کٹ پر سیمنٹڈ بیریکیٹس لگا دیے گئے ہیں، جب کہ راستہ بند یا متبادل راستوں کا کوئی سائن نہیں لگایا گیا۔

ایم ڈی کیٹ امتحان: یونیورسٹی روڈ نے امیدواروں کی آزمائش میں اضافہ کر دیا

نیپا سے یونیورسٹی جاتے ہوئے 13 ڈی جانے والا راستہ پہلے ہی کئی ماہ سے بند ہے، ٹرانس کراچی کی جانب سے 15 ستمبر کو راستے کھولنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے، اور اب جون 2027 کا ہدف سامنے آیا ہے، یونیورسٹی روڈ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر، کراچی میں ناقص حکمرانی کا ایک واضح ثبوت ہے۔

شہری یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں مسلسل تاخیر پر سخت تشویش میں مبتلا ہیں، ناقص منصوبہ بندی، اداروں کے درمیان عدم رابطہ اور جوابدہی کے فقدان کا خمیازہ کراچی کے شہری بھگت رہے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے