گزشتہ تین روز تک علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی بھی معطل رہی، شہری
گلشن اقبال 13 ڈی میں گزشتہ تین گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہری شدید گرمی میں مشکلات کا شکار ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش نے زندگی اجیرن کردی ہے، خواتین، بچوں اور بزرگوں کا برا حال ہے جبکہ متعلقہ دفتر میں شکایات بھی درج نہیں کی جا رہیں۔
شہریوں کے مطابق گزشتہ تین روز تک علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی بھی معطل رہی اور اب بجلی کی بندش نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی کی فراہمی بھی ویسے ہی خوش قسمتی سے ہوتی ہے جبکہ ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور ابلتے گٹروں کے باعث شہری پہلے ہی پریشان ہیں۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
