• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 1:26 شام
  • پاکستان

ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رقم برآمد کی

کینیڈین ورک ویزا کے نام پر فراڈ کی نذر ہونے والے 7 لاکھ 60 ہزار روپے شہری کو واپس مل گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کینیڈین ورک ویزا فراہم کرنے کے نام پر شہری سے مبینہ طور پر وصول کی گئی رقم کی واپسی یقینی بناتے ہوئے 7 لاکھ 60 ہزار روپے مکمل طور پر برآمد کرکے شکایت کنندہ کے حوالے کر دیے۔

ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی میں شہری کی شکایت درج کی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم نے کینیڈین ورک ویزا فراہم کرنے کے وعدے پر شہری سے 7 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کیے تاہم وعدہ پورا نہیں کیا۔

ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی کی بروقت کارروائی اور قانونی پیش رفت کے نتیجے میں شکایت کنندہ کی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے مکمل رقم 7 لاکھ 60 ہزار روپے برآمد کرلی گئی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے