آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
کوئٹہ میں کالعدم تنظیم سے منسلک رہنے والی 2 خواتین نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں کالعدم تنظیم سے منسلک رہنے والی ایک خاتون خدیجہ پیر جان نے کہا کہ تربت کے علاقے تمپ کی رہائشی ہوں، بی ایم سی کالج میں نرسنگ کی پڑھائی کررہی تھی، میرے شوہر حاصل دودا کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا۔
خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر نے بھائی کو کالعدم تنظیم میں شامل کروالیا، شوہر نے بعد میں مجھے بھی ورغلایا کہ میں ان کے لیے کام کروں۔
خدیجہ پیرجان کے مطابق ری ہیب کے دوران مجھے غلطی کا احساس ہوا میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔ بہن بھائیوں سے اپیل ہے کہ ملک کے خلاف کام نہ کریں۔
دوسری خاتون صفیہ عبدالخالق نے کہا کہ کزن اصرار کالعدم تنظیم میں کام کرتا تھا اس نے مجھے بھی شامل کروایا، کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے مجھے نیا موبائل دیا، مجھے خودکش حملے کے لیے گاڑی چلانا سکھایا گیا۔
خاتون نے مزید بتایا کہ کالعدم تنظیم والے معصوم بچیوں کو ورغلاتے ہیں، لڑکیوں سے اپیل ہے کہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
