• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 12:18 شام
  • پاکستان

جاں بحق ہونے والا شخص نشے کا عادی تھا اور گزشتہ سال موٹرسائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا، پولیس

منگھو پیر بند مراد یوسف گوٹھ کے رہائشی 3 بچوں کے باپ نے سر پر گولی مار کر خودکشی کر لی ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ دوران جانبر نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر بند مراد ہمدرد نہر کے قریب یوسف گوٹھ میں گھر میں فائرنگ شدید زخمی ہونے والا شخص جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 35 سالہ رشد علی خان ولد ناتھا خان نے منگل کی شام کو خود کو سر میں گولی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ اسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم عباسی شہید اسپتال میں علاج کے بہتر سہولیات نہ ہونے پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ بدھ کی صبح تقریباً 5 بجے دم توڑ گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص نشے کا عادی تھا جبکہ وہ گزشتہ سال موٹرسائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بعدازاں عدالت سے ضمانت پر رہا ہوگیا تھا ۔

جاں بحق ہونے والا شخص 3 بچوں کا باپ تھا ۔ پولیس نے جناح اسپتال میں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے