• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 2:58 صبح
  • پاکستان

متاثرہ جیولر صدر بوہری بازار سے موٹر سائیکل پر اپنے مینجر کے ہمراہ دکان جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے راستے میں ہی لوٹ لیا

شہر قائد میں بزنس ریکارڈر روڈ پٹیل پاڑہ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار نصف درجن سے زائد ڈاکو جیولرز شاپ کے مالک سے 52 لاکھ سے زائد سے نقدی اور 5 کلو چاندی چھین کر فرار ہوگئے۔

لٹنے والے جیولر عثمان کی حیدری مارکیٹ کے قریب مدنی مال میں کلثوم جیولر کے نام سے دکان جو اپنے مینجر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر صدر بوہری بازار کے قریب سے 52 لاکھ 44 ہزار روپے نقد اور 5 کلو چاندی لیکر اپنی دکان جا رہا تھا کہ رات 10 بجے کے قریب 3 موٹر سائیکلوں پر نصف درجن سے زائد ڈاکو انھیں سرعام اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک لگائے ہوئے تھے جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او جمشید کوارٹر عمران آفریدی بھی موقع پر پہنچ گئے اور اس حوالے سے متاثرہ جیولرز سے واقعے کی معلومات حاصل کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہے ۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے