• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 5:59 شام
  • پاکستان

دہشتگردوں کا تعلق فتنۃ الہندوستان سے ہے، کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے، پولیس

منگھوپیر میں سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کچا روڈ غازی گوٹھ میں کارروائی کی، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنۃ الہندوستان سے ہے اور وہ کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ برآمد اسلحے اور دیگر شواہد کو تحویل میں لے کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے ممکنہ ساتھیوں اور سہولت کاروں سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔ دہشتگردوں کے کراچی میں موجود نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے