• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 4:43 شام
  • پاکستان

درخواست ڈاکٹر عظمیٰ خان کے شوہر احد خان نے دائر کی

جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست ڈاکٹر عظمیٰ خان کے شوہر احد خان نے دائر کی، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ خان اور انکی دونوں بہنوں کو نظر بند کردیا گیا ہے اور تینوں بہنوں سے نہ تو اہل خانہ اور نہ ہی وکلاء کی ملاقات کرائی جارہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تینوں بہنوں کو روٹین کی ادویات اور اشیاء فراہم کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی۔

درخواست میں ڈاکٹر عظمیٰ خان کے شوہر نے کہا کہ متعلقہ اتھارٹیز کو ملاقات کیلئے درخواستیں دی جاچکی ہیں، گھریلو خواتین کو سخت قید میں رکھنا غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے بھی تینوں معمر بہنوں کی درخواست مسترد کردی، عدالت ڈاکٹر عظمیٰ اور بہنوں تک وکیل اور انکی فیملی کی رسائی کا حکم دے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے