• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 7:16 شام
  • پاکستان

رجسٹریشن میں مسائل کی صورت میں ایف بی آر سے رابطہ کیا جائے، ترجمان ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چھوٹے دکانداروں کیلیے خصوصی ٹیکس اسکیم کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کردی۔

ایف بی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم ابتدائی مرحلے میں ہے جبکہ تاجروں کو رجسٹریشن کے عمل میں درپیش عملی اور تکنیکی مشکلات کے ازالے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہمی کی خدمات جاری ہیں۔

ایف بی آر نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ایف بی آر، تاجر برادری، مارکیٹ نمائندگان اور مختلف تجارتی تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اسکیم پر عملدرآمد کو آسان، شفاف اور تاجروں کے لیے با سہولت بنایا جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تاجر برادری کی جانب سے موصول ہونے والی آراء اور تجاویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ رجسٹریشن کے عمل میں درپیش حقیقی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایف بی آر نے سست رفتار نمو کے باوجود 1.71 ٹریلین روپے کا ہدف حاصل کر لیا

ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری

ترجمان ایف بی آر کے مطابق اگر تاجروں کو خصوصی ٹیکس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کے دوران کسی قسم کی تکنیکی دشواری یا مسئلہ درپیش ہو تو وہ براہ راست ایف بی آر سے رابطہ کریں، انہیں ضروری رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ خصوصی ٹیکس اسکیم چھوٹے دکانداروں کو آسان اور سہولت پر مبنی طریقہ کار کے ذریعے ٹیکس نظام کا حصہ بننے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ اسکیم کا مقصد رضاکارانہ ٹیکس تعمیل کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ چھوٹے تاجروں کے لیے کاروباری امور میں آسانی اور ٹیکس معاملات میں زیادہ یقین دہانی پیدا کرنا ہے۔

ایف بی آر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تاجر برادری اور تجارتی تنظیموں کے مسلسل تعاون سے خصوصی ٹیکس اسکیم اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرے گی اور کاروباری برادری کے لیے ایک کامیاب اقدام ثابت ہوگی.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے