• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 5:28 شام
  • پاکستان

ماہرین نے واضح کیا ہے کہ ہائی انٹینسٹی ورزش ہر فرد کے لیے موزوں نہیں ہو سکتی

اگر آپ مصروف معمول کے باعث روزانہ گھنٹوں ورزش کے لیے وقت نہیں نکال پاتے تو نئی تحقیق کے نتائج آپ کے لیے دلچسپ ہو سکتے ہیں۔

سائنسی جریدے ’سیل رپورٹس میڈیسن‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنسدانوں نے مختصر دورانیے کی انتہائی شدید ورزش اور طویل دورانیے کی معتدل ورزش کے جسم پر پڑنے والے اثرات کا موازنہ کیا۔ اس دوران شرکا نے 30، 30 سیکنڈ کے انتہائی تیز رفتار سائیکلنگ سیشن کیے، جن کے درمیان تقریباً 4 منٹ کا وقفہ رکھا گیا۔

نتائج میں سامنے آیا کہ شدید ورزش کے بعد خون میں 714 پروٹینز میں نمایاں تبدیلیاں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ معتدل رفتار سے سائیکلنگ کے بعد صرف 7 پروٹینز میں ایسی تبدیلیاں دیکھی گئیں۔

محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ورزش سے جسم میں پیدا ہونے والے حیاتیاتی ردعمل کے لیے صرف اس کا دورانیہ نہیں بلکہ شدت بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

کیا چند منٹ کی ورزش طویل ورزش کا متبادل ہے؟

ماہرین نے واضح کیا ہے کہ ہائی انٹینسٹی ورزش ہر فرد کے لیے موزوں نہیں ہو سکتی۔ طویل عرصے سے ورزش نہ کرنے والے افراد یا کسی طبی مسئلے کا سامنا کرنے والوں کو انتہائی شدید ورزش شروع کرنے سے پہلے ماہرِ صحت سے مشورہ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے