حالیہ اضافے کے بعد نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے پر پہنچ گئی
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 22 ستمبر2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
